بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
سیریز میں سلمان علی آغا کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچ کھیلے جائیں گے اور تینوں لاہور میں ہی کھیلے جائیں گے۔
قومی اسکواڈ میں سلمان آغا کپتان، شاداب خان نائب کپتان، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسنین طلعت اور خوشدل شاہ شامل ہیں،محمد عرفان خان، محمد حارث، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب بھی قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ، 2 اہلکار شہید
پی سی بی کے مطابق سیریز کے تینوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جہاں شائقین کرکٹ کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے،یہ سیریز پاکستانی ٹیم کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے، جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو خود کو منوانے کا موقع ملے گا اور مستقبل کے بڑے ٹورنامنٹس کے لیے تیاری کی جا سکے گی۔
اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے،امریکا