16 اکتوبر کو کیا ہو گا؟ جلسے کے لئے عوام میں کتنا جوش و خروش؟ ایاز صادق نے حقیقت بتا دی

0
28

16 اکتوبر کو کیا ہو گا؟ جلسے کے لئے عوام میں کتنا جوش و خروش؟ ایاز صادق نے حقیقت بتا دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا 16 کو جلسہ ہے گوجرانوالہ میں، اس سے اپوزیشن کو کافی امیدیں وابستہ ہو گئی ہیں، گوجرانوالہ ن لیگ کا گڑھ ہے وہاں بڑا جلسہ نہ ہونا انکے لئے خطرے کی علامت ہو گی، ن لیگ اس جلسے سے کیا کرنے جا رہی ہے؟ سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ہمارے پاس موجود ہیں

مبشر لقمان نے کہا کہ 16 کے جلسے کو کیسا دیکھ رہے ہیں جس پر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ پر ہمارا مضبوط ہولڈ ہے، ہمارا خیال تھا کہ گوجرانوالہ کا جلسہ ہو جائے گا لیکن ہمارے لئے مشکل ہو رہی ہے حلقے کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے بھی جانا ہے، اراکین اسمبلی کے حلقوں سے لوگ رابطہ کر رہے ہیں، لوگوں کا خود کتنا انٹرسٹ ہے میں خود حیران ہوں ، یہ ہماری توقع سے بڑھ کر جلسہ ہو گا،اگر یہ جلسہ لاہور میں ہوتا تو شاید بڑا ہوتا میرا خیال یہ تھا لیکن اب لوگوں کے فون آ رہے ہیں کہ ہم کیسے جائیں، موٹر سائیکل پر یا گاڑی پر، پہلے بھی جلسے ہوتے رہے لیکن ایسا جوش پہلے کبھی نظر نہیں آیا، غیر سیاسی لوگ کہتے ہیں کہ انہوں نے ملک میں تباہی کر دی، مہنگائی ہو گئی ہے، ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے، برداشت سے باہر ہے، اگر یہ بے روزگار ہیں تو وہاں جا کر میلہ ہی دیکھ آئیں گے اس طرح کے بھی لوگوں کے کمنٹس ہیں، سپیشل برانچ والے آئے تھے آج، اس سے دو دن پہلے ریس کورس تھانے والے آئے تھے، وہ یہ پوچھتے ہیں کہ انکا یہی گھر ہے، گاڑی کا نمبر بتا دیں، ایسے سوال کر رہے ہیں کہ میں خود حیران ہوں، انکو یہ نہیں پتہ کہ سابق سپیکر کا گھر کونسا ہے تا باقیوں کا کیا پتہ ہے، آج صدر سے کچھ لوگوں کو اٹھایا ہے ، وہ اپنا کام کریں ہم اپنا کام کریں گے

مبشر لقمان نے سوال کیا کہ ایاز صاحب مجھے تھوڑی دیر پہلے پتہ چلا ہے کہ پہلی ایف آئی آرگوجرانوالہ میں کٹی ہے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر حکومت یہ کر رہی ہے تو جلسے کی اجازت مل جائے گی، جس پر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جلسے کی اجازت نہیں دیں گے تو سڑکوں پر جلسے کریں گے، جب یہ پنڈی میں اپنا جلسہ کر رہے تھے اسوقت کرونا یاد نہیں تھا، آج انہیں کرونا یاد آ گیا ،ان پر بھی تو پرچے کاٹیں، یہ ہتھکنڈے بوکھلاہٹ کے ہیں ،اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اگر ایس او پیز دیکھا جائے تو مجھے پورے لاہور میں دکھا دیں کہ ایس او پیز کہاں فالو ہو رہا ہے

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ آج 15 ڈیتھ ہوئی ہیں، ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اب ٹیسٹنگ شروع کر دی ہے، کسی ہسپتال میں پہلے ٹیسٹنگ نہیں ہو رہی تھی، ڈاکٹر مریضوں کو پہلے ویسے ہی واپس بھیج رہے تھے ،اب ٹیسٹ ہو رہے ہیں تو سب سامنے آ رہا ہے

مبشر لقمان نے سوال کیا کہ پہلا جلسہ،دوسرا، تیسرا جلسہ، ان جلسوں کے بعد الٹی میٹ کیا ہو گا، جس کے جواب میں ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہمارا پی ڈی ایم کا جو الائنس بنا تھا اس میٹنگ میں تھا، ہماری سٹیرنگ کمیٹی میں بھی تھا، وہاں یہی بات بنی کہ ن لیگ کی موبلائزیشن کرنی ہے، ورکرز کنونشن کے بعد گوجرانوالہ،کراچی،کوئٹہ،پشاور جلسہ ہو گا، لاہور کے جلسہ کے بعد مارچ ہو گا، یہ بات یاد رکھیں کہ اگر انکا ایک کزن تھا تو ہمارے 11 کزن ہیں

Leave a reply