16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن ،گھروں میں رہیں،کرونا سے محفوظ رہیں، حکومت

0
29

16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن ،گھروں میں رہیں،کرونا سے محفوظ رہیں، حکومت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ آج سے 16مئی تک مکمل لاک ڈاوَن کا فیصلہ کیا ہے،

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہرمیں سخت احتیاط کی ضرورت ہے،تاجروں سمیت دیگرلوگوں سےتعاون کی اپیل ہے16مئی تک ٹرانسپورٹ اورکاروباربندرکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کورونا کی نئی اقسام سامنے آ رہی ہیں، تاجرون سے گزارش ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں،زندگی رہی تو کاروبار چلتا رہے گا، کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، عوام بھی گھروں پر رہیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں ،عید سادگی سے منانے کیلئے علما کرام عوام میں آگاہی پیداکریں، 8 سے16مئی تک لاک ڈاؤن عوام کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا،

دوسری جانب کوئٹہ میں تاجر برادری نے عید تک کے لیے لگائے گئے مکمل لاک ڈاؤن کے خلاف دھرنا دیا ہے، تاجر منان چوک پر جمع ہوئے جس پر انتظامیہ نے اطراف کے تمام راستے بند کر دیے جبکہ مارکیٹوں اور کاروباری مراکز کے گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔ تاجر برادری کا مطالبہ ہے کہ انہیں عید تک 24 گھنٹے کاروبار کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے۔ گزشتہ روز بھی تاجر برادری اور انتظامیہ کے درمیان بات چیت ہوئی تھی لیکن معاملات طے نہیں پا سکے تھے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے باعث کاروبار کھلا رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

شہریوں کا لاک ڈاؤن کے حوالہ سے کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروانا چاہئے تا ہم دکانیں بند ہونے سے کاروبار مکمل تباہ ہو رہا ہے، جس سے عام آدمی بری طرح سے متاثر ہو رہا ہے۔ لاک ڈاؤن میں عید سے قبل کچھ نرمی کی جانی چاہئے اور دکانیں کھولنے کی اجازت ملنی چاہئے

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

خاتون نے 20 ہزار کے لالچ میں 22 سالہ چچا زاد بہن کو فروخت کر دیا

عید کی شاپنگ کر کے گھر جانے والی فیملی موٹروے پر حادثے کا شکار

لاک ڈاؤن، سخت سیکورٹی ،پھر بھی لاہور میں ڈکیت گروپ متحرک

Leave a reply