17 جولائی کوعوام لوٹوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،یاسمین راشد

0
36

پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کا گرین ٹاؤن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
ڈاکٹر یاسمین نے پی پی 167کی الیکشن کمپین کے حوالے سے گرین ٹاؤن کی یوسی 237 میں میں ڈاکٹر نوشین حامد معراج ۔ امیدوار پی پی 167 کے شبیر گجر ۔ڈاکٹر انیسہ فاطمہ ۔ ڈاکٹر ندیم احمد۔ ڈاکٹر ذکاء غنی۔ عدنان جمیل سمیت دیگر کے ہمراہ ڈور ٹو ڈور کیمپین کی۔

امپورٹڈ حکومت تباہی سے بچنے کے لئے فوری آزادانہ انتخابات کا اعلان کرے:عمران خان

ڈاکٹر یاسمین راشد گرین ٹاؤن کے مین دکانوں پر پیدل چل کر گئی اور ان میں پمفلٹ تقسیم کئے اور فرداً فرداً ان سے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کی درخواست کی۔ گرین ٹاؤن مین بازار کے دکانداروں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے عوام پر مہنگائی کے بم گرائے ہیں اور ہم نے پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کا فیصلہ لیا ھے۔

بعدازاں پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید عدنان جمیل کی جانب سے گرین ٹاؤن کی یوسی 237 میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں پہنچنے پر ڈاکٹر یاسمین راشد کا شاندار استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں ۔ ورکرز کنونشن میں شرکاء نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

کچھ چیزیں سامنےرکھنا چاہتےہیں مگرعمران خان سے ہمیں ملنے نہیں دیا جاتا:حامد خان

 

ورکرز کنونشن سے ڈاکٹر یاسمین راشد نے خطاب کرتے ھوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن تھی ۔ صنعتیں ترقی کر رہی تھیں۔ فیصل آباد کی بند پاور لومز چلنے سے مزدور کی زندگی میں بہتری آئی اور ان کا بند چولہا جلنا شروع ھو گیا تھا ۔ سخت کورونا میں بھی عمران خان سخت لاک ڈاؤن کی بجائے سمارٹ لگا کر غریب کو بھوکا رہنے سے بچایا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کاکہنا تھا کہ ملک میں سازش کے ذریعے عمران خان کی حکومت کو ختم کرکے ملک پر امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی۔ پی ٹی آئی کی حکومت میں پٹرول چار روپے بڑھنے پر احتجاج کرنے والے بلاول زرداری کہاں ہیں ۔امپورٹڈ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 99 روپے اضافہ کر عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔

حکومت ٹرانسفر، پوسٹنگ پرعدالتی فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کروائے،پرویزالہیٰ

 

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے آتے ہی صحت کارڈ۔احساس پروگرام ۔لنگرخانے ۔پناہ گاہیں سمیت تمام عوامی فلاح کے پروگراموں کو ختم کر دیا ھے۔ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ھے۔ فیصل آباد کی پاورلومز بند ہونے سے مزدور بے روزگار ھو رہے ھیں۔ انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کو آپ نے گھروں سے نکلنا ہے اور بلے پر مہر لگا کر عمران خان اور پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر احمد گجر کو کامیاب کروانا ھے اور لوٹوں کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے ۔اس موقع سید عدنان جمیل۔ ڈاکٹر نوشین حامد معراج ۔ڈاکٹر انیسہ فاطمہ ۔ ڈاکٹر ذکاء غنی ۔ ڈاکٹر ندیم ۔ اور 237 سے عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Leave a reply