سیکرٹ دستاویز گمانے پر آرٹیکل ٹو کے تحت سترہ سال کی سزا ہے،مصدق ملک

اپنے مفاد کیلئے ملک کے آئین کے قانون کو عزت کو پامال کیا گیا
0
11
Musadik Malik

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم خان نے گزشتہ روز ایک بیان دیا
بڑا خاکہ دیکھنا ہے جو بات ہو رہی ہے اس میں وزن ہے یا نہیں،اعظم خان نے جو بیان دیا ہے کہ وہ کوئی ہزاروں یا لاکھوں لوگوں کے سامنے نہیں ،چئیر مین پی ٹی آئی نے وہ کاغذ لاکھوں لوگوں کے سامنے ٹی وی پر لہرایا،سائفر لہرا کے جو کہا گیا وہ اعظم خان نے نہیں خود چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا،وہ کاغذ پاکستان کے آئین کے مطابق ایک سیکرٹ دستاویز تھا،

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ حلف اٹھاتے ہوئےقسم کھاتے ہیں جو پاکستان کا سیکرٹ ہے وہ عیاں نہیں ہوگا،وہ کاغذ کہاں گیا ہمیں بتانے کی ضرورت نہیں ہے،آپ نے خود ہی ٹی وی پر بتایا کہ وہ کاغذ گم بھی گیا،سیکرٹ دستاویز گمانے پر آرٹیکل ٹو کے تحت سترہ سال کی سزا ہے،سیکرٹ دستاویز کو دکھا کر کیا قانون کی دھجیاں نہیں اڑائی گئیں ؟ امریکہ خود کہہ رہا ہے ان کا یہ کام نہیں کہ وہ کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے،یہاں بات ہی ایک کی جاتی رہی کہ حکومت ختم کروائی گئی،کیا یہ سچ ہے کہ امریکہ نے پاکستان کے آئین کو پامال کیا؟تین سال سے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،ڈیوڈ فینٹن نے ساری زندگی میں کیا کام کیا گوگل کر کے دیکھ سکتے ہیں،ڈیوڈ کو چئیرمن پی ٹی آئی نے امریکہ میں لابنگ کیلئے ہائر کیا،آئی ایم پروگرام بہت مشکل سے ہماری حکومت نے بحال کروایا ہے،اسی پروگرام کو روکنے کیلئے تین وزراء خزانہ کی گفتگو سامنے آئی،یہ کیسا کپتان کس ملک کا کپتان ہے جو اپنی انا سیاسی مفادات کے سامنے ملک کو بھی نہیں ٹھہرنے دیتا،کہاں پر سچ بولا کہاں پر جھوٹ،اپنے اپ کو اگے لانے کیلئےملک کی قربانی دے گا،اعظم خان نے تو وہ کہا ہے جو آپ کو پہلے سے پتہ ہے،پاکستان کے ایک سیکرٹ دستاویز سے متعلق قانون کی کوئی عزت نہیں کیا ؟ اپنے مفاد کیلئے ملک کے آئین کے قانون کو عزت کو پامال کیا گیا

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین توڑنے پر آرٹیکل 6 لگتا ہے لیکن جب ریاست پر کوئی حملہ آور ہوتا ہے تو اس پر آرٹیکل 6 کیوں نہیں لگتا؟ دہشتگرد صرف وہ نہیں جو سرحد پار سے آپکی تنصیبات پر حملہ کرے اسے بھی دہشتگرد ہی کہیں گے جو پاکستان کے اندر سے بھی پاکستان پہ حملہ کرے،سائفر کے حوالے سے نیشنل سیکیورٹی کونسل کی دو میٹنگز میں جس میں سے ایک کی صدارت عمران نیازی نے کی اور دوسری کی صدارت شہبازشریف نے کی دونوں میں یہ کہا گیا کہ نہ ہی کوئی سازش ہوئی ہے اور نہ ہی عدم اعتماد کیلیے باہر سے کوئی فنڈ ریزنگ ہوئی ہے

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

ہ اعظم خان وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں،

جو بات ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے وہ آج اعظم خان نے کہہ دی ،

ریاستِ پاکستان کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی سازش بے نقاب, اپنے ہی پرنسپل سیکرٹری نے سازشی بیانیہ زمیں بوس کردیا

اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

طیبہ گل ویڈیو اسکینڈل،میں خاتون سے نہیں ملا، اعظم خان مکر گئے

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

Leave a reply