fbpx

17 سالہ طالب علم کواپنی ٹیچرسے محبت ہوگئی:محبت نہ ملنے پرخودکشی کرلی

شیخوپورہ: 17 سالہ طالب علم کواپنی ٹیچرسے محبت ہوگئی:محبت نہ ملنے پرخودکشی کرلی،اطلاعات کے مطابق میٹرک کے طالب علم نے ٹیچر کی محبت میں گرفتار ہو کر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق شیخوپورہ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر 17 سالہ طالب علم نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ میڑک کا طالب علم اپنی سکول ٹیچر سے محبت کرتا تھا،علی بلوچ نے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔

شیخوپورہ پولیس کے مطابق نوجوان نے خودکشی کرنے کی ویڈیو بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔خودکشی سے قبل جسم کے مختلف حصوں کو تیز دھار آلے سے زخمی بھی کیا۔

خودکشی کرنے والے نوجوان کے والد کاروبار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہیں۔نوجوان کی نماز جنازہ پوسٹ مارٹم کے بعد آج ادا کی جائے گی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.