وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے، کیا ہوں گی مصروفیات؟

0
26

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیرتعلیم شففت محمود،معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر ، شہزاد اکبر اور معاون خصوصی نوجوانان عثمان ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ لاہور پہنچے

لاہور پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب نے استقبال کیا، وزیراعظم سے گورنر پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم کو پنجاب میں کرونا وائرس کے پیش نظر کئے گئے اقدامات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ وزیر اعظم کرونا ریلیف ٹایئگر فورس کے رضاکاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں ایک تقریب میں بھی شرکت کریں گے، گورنر ہاؤس میں حکومت کی جانب سے راشن تقسیم کرنے کی تقریب ہو گی،مخیر اور بااثر شخصیات وزیر اعظم عمران خان کو کورونا ریلیف فنڈ کے عطیہ کا چیک بھی دیں گے.

وزیراعظم عمران خان ایکسپو سنٹر میں بنائے گئے فیلڈ ہسپتال کا بھی معائنہ کریں گے، لاہور میں 9 روز میں 1000 بیڈز کا فیلڈ ہسپتال پنجاب حکومت نے بنایا ہے.

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایکسپوسنٹر لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل ریکارڈ مدت میں بنائے گئے خصوصی فیلڈ ہسپتال کادورہ کیا اور کورونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا،وزیر اعلی عثمان بزدار نے فیلڈ ہسپتال کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا

وزیر اعلی عثمان بزدار نے تشخیصی کاؤنٹر، ریسکیو، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم، ایمبولینس اور دیگر سہولتوں کا مشاہدہ کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو1122 کی مشترکہ کاوشوں سے 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال بنایا گیا ہے ،9 روز قبل ایکسپو سنٹر کا دورہ کیا تھا،اللہ تعالی کے کرم اور میری ٹیم کی دن رات کی محنت سے ایک ہزار بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال ریکارڈ مدت میں تیار ہوا ہے

Leave a reply