اوچ شریف : پڑوسی نے 2 ساتھیوں سے ملکر17 سالہ یتیم طالبہ کو ورغلاکر مبینہ اغواء کر لیا

اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) پڑوسی نے دو ساتھیوں سے مل کر 17 سالہ یتیم طالبہ کو ورغلا پھسلا کر زناء حرام کی خاطر مبینہ اغواء کر لیا ، طالبہ کے محنت کش چچا کی رپورٹ پر مقامی تھانہ کی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کاروائی کا آغاز کر دیا ۔
تفصیل کے مطابق اوچ گیلانی کے رہائشی محنت کش محمد عمران نے مقامی تھانہ اوچشریف میں رپورٹ کی کہ اس کا بھائی فوت ہو چکا ہے جس کی 17 سالہ بیٹی جبکہ میری بھتیجی زویا بی بی جو طالبہ ہے میرے گھر میں میری زیر کفالت رہائش پذیر تھی جسے میرے ہمسائے مبشر سلیم نے اپنے دیگر دو ساتھیوں محمد خان صدیقی اور محمد سلیم کے ساتھ مل کر اسے ورغلا پھسلا کر زناء حرام کی خاطر مبینہ اغواء کر لیا ہے جس کی رپورٹ پر مقامی تھانہ اوچشریف کی پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں