18سال سے کم عمر افراد کے لیے کورونا ویکسی نیشن کی نظرثانی گائیڈ لائنز جاری

0
62

18سال سے کم عمر افراد کے لیے کورونا ویکسی نیشن کی نظرثانی گائیڈ لائنز جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ این سی او سی اسدعمر نے کہا ہے کہ پہلی بار ایک روز میں 15 لاکھ افرادکی ویکسی نیشن کی گئی

اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز 10 لاکھ 59 ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی،گزشتہ روز ویکسین کی پہلی اوردوسری خوراک پہلی بارسب سے زیادہ لگائی گئی پہلی اوردوسری خوراک بالترتیب 10 لاکھ 71 ہزار اور 519 ہزار رہی اگست کے آخر تک 24 شہروں میں 18 سے زائدعمر کی 40 فیصد آبادی کا ہدف مقرر کیا 24شہروں میں 20 نے اپنا ہدف حاصل کیا حیدرآباد،مرادن،کوئٹہ اورنوشہرہ ہدف پورا نہیں کرسکے،18سال سے کم عمر افراد کے لیے کورونا ویکسی نیشن کی نظرثانی گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں 12سے 17 سال کی عمر کے کم قوت مدافعت والے افراد کو فائزرویکسین لگائی جائے گی کم قوت مدافعت والے افراد کو میڈیکل دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی ویکسی نیشن کےلیے لوگوں کے گروپ کی حد کم کرکے 17 سال کردی گئی

این سی او سی کے مطابق فائزرویکسین 18 سال سے کم عمر کے افراد کو لگائی جائے گی 18سال سے کم عمر افراد کےلیے بے فارم ضروری ہوگا

دوسری جانب کرونا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، این سی او سی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورانکوروناوائرس کے باعث مزید 101 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 889 ہو گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 559 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 63 ہزار 678 ہوگئی

Leave a reply