پاک بحریہ کے سابق سربراہ چل بسے، تدفین میں نیول چیف و دیگر کی شرکت

پاک بحریہ کے سابق سربراہ چل بسے، تدفین میں نیول چیف و دیگر کی شرکت

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل محمد شریف اسلام آباد میں وفات پا گئے

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ایڈمرل محمد شریف کو اسلام آباد میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا.تدفین میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بھی شرکت کی،.تدفین میں سابقہ جوائنٹ چیف اور سابقہ سربراہان پاک بحریہ سمیت مسلح افواج کے سینئر ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ایڈمرل محمد شریف کو پاک بحریہ کے پہلے فور سٹار ایڈمرل ھونے کا اعزاز حاصل ھے.ایڈمرل محمد شریف چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے پر بھی فائز رھے.

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول چیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پوری قوم بالخصوص پاک بحریہ ایڈمرل محمد شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے.

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان کی جانب سے ایڈمرل محمد شریف کی قبر پر پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی گئیں.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.