18 سال کی عمر میں بیٹے کی شادی نہ کروائی تو والدین جائیں گے جیل
18 سال کی عمر میں بیٹے کی شادی نہ کروائی تو والدین جائیں گے جیل
نوجوانوں کے لئے خوشخبری، 18 سال میں شادی نہ ہوئی تو والدین جائیں گے جیل، تجویز سامنے آ گئی
تجویز سندھ اسمبلی میں سامنے آئی ہے جہاں ایم ایم اے کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں اس حوالہ سے قانون پاس کروانے کے لئے مسودہ جمع کروایا ہے سید عبدالرشید کی جانب سے جمع کروائے گئے مسودے کے مطابق سندھ میں 18 سال کے نوجوانوں کی شادی کو لازمی قراردینے کا مطالبہ کیا گیا ہے
رکن سندھ اسمبلی کی جانب سے پیش کیے گئے اس بل میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت اس امر کو یقینی بنائے کہ والدین اٹھارہ سال کی عمر کو پہنچنے والے اپنے عاقل بچوں کی لازمی شادی کرائیں اور اگر والدین اپنے 18 سال کی عمر کو پہنچنے والے بچوں کی شادی میں تاخیر کرتے ہیں تو انہیں ڈپٹی کمشنر کے پاس ٹھوس وجوہات کے ساتھ تحریری طور پر آگاہ کرنا ہوگا۔ بل میں مزید کہا گیا کہ اگر والدین تاخیر کی کوئی معقول وجہ نہ دے سکیں تو ان پر جرمانہ کیا جائے اور جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کیا جائے صوبائی حکومت مسودہ قانون پر عمل درآمد یقینی بنائے۔
کراچی کے نوجوانوں نے اس بل پر اظہار مسرت کیا ہے اور کہا ہے کہ نوجوانوں کے لئے یہ بل خوش آئند ہے اس بل سے نوجوانوں کی شادیاں جلدی ہوںگی اور معاشرے سے جنسی بے راہ روی کا خاتمہ ہو گا، کچھ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ اس بل کو سندھ کی بجائے پورے پاکستان میں لاگو کیا جائے اور اس پر عمل یقینی بنایا جائے
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار
خاتون نے 20 ہزار کے لالچ میں 22 سالہ چچا زاد بہن کو فروخت کر دیا
لاک ڈاؤن، سخت سیکورٹی ،پھر بھی لاہور میں ڈکیت گروپ متحرک
واردات کے دوران خاتون سے زیادتی کرنیوالے باپ بیٹا گرفتار
ڈکیتی کے دوران زیادتی کیس، پولیس کی ایماء پر ملزم پارٹی کی دھمکیاں، صلح کے لئے بیوہ پر دباؤ
6 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کیس، عدالت نے ملزم کو سزا سنا دی
ہماری بہن سے پسند کی شادی کیوں کی؟ سگے بھائیوں نے بہنوئی کو قتل کردیا