ٹھٹھہ : ہلال احمر کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپ اور امداد کاسلسلہ جاری

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)ہلال احمر کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپ اور امداد کاسلسلہ جاری
ٹھٹھہ ضلع میں گزشتہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے افراد کو ہلال احمر پاکستان کیجانب سے فری میڈیکل کیمپس اور دیگر ضروریات زندگی گزارنے کا سامان مہیاء کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ ضلع میں گزشتہ بارشوں اور سیلاب زدہ مختلف علاقوں کے متاثرین میں امدادی کام کا سلسلہ جاری ہے جس میں امدادی کاموں کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں مریضوں کے علاج کے لئے مفت میڈیکل کیمپس بھی لگائے جارہے ہیں ہلال احمر کے رہنماء حاجی حنیف میمن کا کہنا تھا گزشتہ چار ماہ گزر جانے کے بعد بھی کافی سیلاب زدہ علاقے طبی سہولیات سے محروم ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک پندرہ ہزار سیلاب متاثرین کیلئے مختلف گاؤں میں میڈیکل کیمپس لگا چکے ہیں اور ان غریب مسکین متاثرین کو مفت ادویات گرم کپڑے کمبل اور دیگر ضروریات زندگی گزارنے کی اشیاء بھی فراہم کر چکے ہے انہونے کہا کہ جہاں جہاں پر سیلاب سے متاثرہ گاؤں ہیں وہاں حلال احمر کیجانب سے دو ماہ تک یہ سلسلہ جاری رہیگا اور سیلاب کیوجہ سے کافی خطرناک ترین بیماریوں نے جنم لے رکھا ہے جس میں بخار، زکام، کھانسی، ملیریا، ڈائریا، اور اسکن کی بیماریاں تیزی اختیار کر گئیں ہیں انہوں کا مزید کہنا تھا کہ غریب عوام غذائی قلت کا شکار ہو گئے ہیں غریبوں کی خدمت کرنے میں دلی طور پر خوشی ملتی ہے غریبوں کے لیئے حلال احمر پاکستان کی جانب سے مختلف گاؤں میں مفت میڈیکل کیمپس کا سلسلہ شروع کیا جس میں مختلف بیماریوں کے ماہر ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز نے مرد و خواتین سمیت بچوں اور بوڑھوں کا بھی فری چیک اپ کیا گیا اور ادویات بھی فراہم کی گئیں اس موقعہ پر مکلی پریس کلب کی ٹیم نے میڈیکل کیمپس پہنچ کر کوریج کی جس میں صدر احمد خشک، تازہ گل درانی، واحد شورو، شریف ھالو بھی موجود تھے۔

Leave a reply