نارتھ ناظم آباد میں مٹی کا تودا گرنے سے2 بھائی جاں بحق

0
83

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں میٹھے پانی کی لائن کیلئے کھدائی کے دوران مٹی کا تودا گرنے سے2بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق تھانہ شاہراہ نورجہاں کےعلاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایس بلال مسجد کے قریب مٹی کا تودا گرنےسےدوافرادجاں بحق ہوگئےجن کی لاشیں ضابطےکی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال منتقل کی گئیں۔

پولیس کے مطابق مرنے والے دونوں بھائیوں کی شناخت 22 سالہ صفیان اور25 سالہ مزمل کے نام سے کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میٹھے پانی کی لائن ڈالنے کے لیے گہری کھدائی کی گئی تھی،بحق ہونے والے دونوں بھائی اپنے گھرکی پانی کی لائن جوڑ رہے تھے کہ ان پر مٹی کا تودا گر گیا جس کے باعث دونوں موقع پرجاں بحق ہو گئے۔

دوسری جانب صدرپاسپورٹ آفس کے قریب زیرتعمیر بلڈنگ کی چھٹی منزل سے گرکرایک شخص ہلاک ہو گیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 22 سالہ سلیم ولد میوہ خان کے نام سے کی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی شخص مزدور تھا اور حادثہ کام کے دوران پیش آیا ، فوری طور پر متوفی شخص کی رہائش معلوم نہ ہوسکی۔

سپر ہائی وے ناردرن بائی پاس جنجال گوٹھ کے قریب دہشت گردوں کی پناہ گاہ پر چھاپے کے دوران مقابلے میں زخمی سی ٹی ڈی اہل کار دوران علاج دم توڑ گیا۔

ایکسپریس کے مطابق یکم اکتوبر کو سپر ہائی وے ناردرن بائی پاس کے قریب جنجال گوٹھ میں سی ٹی ڈی حکام اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ چار اہل کار زخمی ہوگئے۔

زخمی پولیس اہل کاروں کو اسٹیڈیم روڈ پرواقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ شدید زخمی سی ٹی ڈی کے اہلکار ہیڈ کانسٹیبل ارشد جدون کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں منگل کی صبح ارشد جدون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا۔

 

ارشد جدون ریڑھ کی ہڈی میں گولی لگنے کے باعث شدید زخمی تھا۔ ارشد جدون تقریباً ایک ماہ سے وینٹی لیٹر پر تھا۔ شہید اہلکار تین بچوں کا باپ تھا۔

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

 لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

Leave a reply