کراچی میں جرائم پیشہ افراد کی پولیس کے ہاتھوں 2 گھنٹے میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے، جبکہ 5 زخمی حالت میں گرفتار ہوگئے.
باغی ٹی وی کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک این مبینہ پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے، دونوں ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 پستول، چھینے ہوئے موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، جبکہ ملزمان کا ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔پرانا گولیمار میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ریاست جدگال کا قریبی ساتھی مارا گیا۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ہلاک ملزم فرحان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی، برآمدہ موٹر سائیکل پاک کالونی سے دو روز قبل اسلحہ کے زورپرچھینی گئی تھی۔ جبکہ ہلاک ملزم پولیس کو انتہائی مطلوب اور ریاست جدگال کا منشیات کا نیٹ ورک آپریٹ کرتا تھا ہلاک ملزم کے خلاف مختلف تھانہ جات میں 13 مقدمات درج ہیں۔شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 17 اے میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 زخمی سمیت 4 ملزمان جبکہ کراچی ایڈمن سوسائٹی میں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
آئی سی آئی پل کے قریب موٹر سائیکل کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا، ادھر کورنگی ڈیڑھ نمبر ٹوٹل پمپ کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے سلیم زخمی ہوگیا۔ماڈل کالونی پرانا گلزار سینما کے قریب فائرنگ سے ایک نمازی زخمی ہوگیا، ڈاکو شہری سے موبائل چھین رہے تھے، اس دوران شہری نے موبائل اچھال کر گھر میں پھینک دیا، جس پر ڈاکو نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی ، جس کی زد میں نمازی آگیا۔دوسری جانب پاک کالونی جہان آباد میں پولیس سرچ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران علاقے کو مکمل طور پر گھیرے رکھا، آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ بھی کی۔
پولیس نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران 10 کلو سے زائد منشیات، شراب کی 24 بوتلیں برآمد ہوئیں۔پولیس حکام کے مطابق جہان آباد میں آپریشن کے دوران ایک رائفل، 6 پستول وگولیاں، 2 گاڑیاں، 8 موٹرسائیکلیں اور 14 چیچز بھی برآمد ہوئے ہیں۔ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے کہا کہ آپریشن منشیات فروشوں اور گینگ وار ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، پکڑے جانے والے ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔
گورنمنٹ کالج میں طالبات کا رقص،ویڈیو وائرل،پرنسپل کو ہٹا دیا گیا
مارک کارنی نے کینیڈا کے نئے وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیا
8 سالہ زیادتی کا شکار بچی کی موت، ملک بھر میں شدید احتجاج
جعفر ایکسپریس جیسے واقعات کے پیچھے کچھ مقاصد کارفرما ہوتے ہیں،شرجیل انعام میمن