دو گروپوں میں فائرنگ، راہگیر جاں بحق، مقدمہ درج
لاہور کے علاقے ساندہ میں 2گروپوں میں فائرنگ سے 2افراد کے جاں بحق ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے فائرنگ سےجاں بحق ہونےوالے راہگیر16سالہ فہد کےقتل کا مقدمہ درج کرلیا ،مقدمےمیں دونوں گروپوں کے 10نامزد جبکہ4نامعلوم ملزمان شامل ہیں ،ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ فہد دکان پربوتل لینے گیا تھا اسی دوران دونوں گروپوں میں فائرنگ ہوگئی،فائرنگ سےفہد کی گردن اور سر میں 2 گولیاں لگیں فہد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبرنہ ہو سکا ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی
مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے بھی شامل کی گئی.
دریا پر سیر کے لیے آنیوالے 5 بچے ڈوب گئے
جعلی دودھ کی فیکٹری پر چھاپہ فوڈ اتھارٹی کو مہنگا پڑ گیا
ایک برس میں کتنے لاکھ ای چالان ہوئے وہ بھی صرف لاہور میںِ؟ حیران کن رپورٹ