بیروت دھماکے:2 لبنانی اراکین پارلیمنٹ کی جائیدادیں ضبط کرنےکاحکم

0
53

لبنان کی عدالت نے 2020 میں بیروت پورٹ پر ہونے والےدھماکوں میں 2 لبنانی اراکین پارلیمنٹ کی جائیدادیں عارضی طور پر ضبط کرنےکاحکم دے دیا۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان میں عدالتی حکام نے بدھ کے روز دو سال قبل بیروت کی بندرگاہ کو تباہ کرنے والے مہلک دھماکے کے معاملے میں حزب اللہ کے ساتھ وابستہ دو نائبین کی جائیداد کو عارضی طور پر ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایک عدالتی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ لبنان کی عدالت نے اراکین اسمبلی علی حسن خلیل اور غازی زعیتر کی جائیدادیں عارضی طور پر ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے۔

اے ایف پی کے مطابق علی حسن خلیل اور غازی زعیتر پر تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنےکا الزام ہے جس کے بعد عدالت نے اراکین کی 100 بلین لبنانی پاؤنڈ کی جائیدادیں ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ذرائع نے بتایا کہراکین پارلیمنٹ کی جائیدادیں ضبط کرنے کے احکامات کا یہ فیصلہ بیروت بار ایسوسی ایشن کی طرف سے دائر شکایت کے تناظر میں جاری کیا گیا ہے 100 ارب لبنانی پاؤنڈز کا معاوضہ طلب کیا جا رہا ہے۔

’ایف بی آئی‘ نےمجھے 2020 کے اوائل میں ہی قاتلانہ حملے کی اطلاع دے دی تھی،جان بولٹن

یاد رہے کہ لبنان کے بیروت پورٹ پر 2 سال قبل ہونے والے دھماکوں میں ہزاروں زخمی اور 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے اور دارالحکومت کے وسیع علاقوں کو تباہ کر دیا تھا جمعرات کو، بحران سے متاثرہ لبنان کو بیروت میں بڑے بندرگاہی دھماکے کے دو سال مکمل ہو گئے۔

سانحہ کے بعد، بار نے متاثرین کے تقریباً 1400 خاندانوں کی جانب سے ریاست کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی تاہم سیاسی مداخلت کی وجہ سے اس کی وجہ کی تحقیقات تعطل کا شکار ہیں اور ابھی تک کسی بھی ریاستی عہدیدار کو اس سانحے پر ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا ہے۔

جمعرات کو دھماکے کی دوسری برسی پر، متاثرین کے لواحقین نے بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے-

نیو میکسیکو میں پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کا قتل،مرکزی ملزم گرفتار

Leave a reply