ن لیگ میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری،مزید دو ایم این اے پارٹی میں شامل

ارکان قومی اسمبلی نے 16 ماہ کے دوران بطور وزیراعظم شہباز شریف کی کارکردگی کو سراہا
0
182
elections 2024

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے،مزید دو رہنماؤں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سابق اراکین قومی اسمبلی سردار عاشق گوپانگ اور سردار عامر طلال گوپانگ نے ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ،اس کے بعد دونوں رہنمائوں نے سابق وزیراعظم اور پارٹی صدر شہباز شریف سے ملاقات کی اور پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کیا، ملاقات کے دوران رانا ثنااللہ ، سردار اویس خان لغاری بھی ہمراہ موجود تھے۔
https://x.com/pmln_org/status/1725912298395693473?s=20
شہباز شریف نے سردار عاشق گوپانگ اور سردار عامر طلال گوپانگ کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور مبارک دی اور کہا کہ اجتماعی کوششوں سے پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکالیں گے انشاءاللہ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مظبوطی پاکستان کی معاشی بحالی اور عوام کی خوشحالی ہے، اللہ تعالی نے موقع دیا تو عوام کو معاشی تکلیفوں سے نجات دلائیں گے-

شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نوجوانوں، کسانوں، مزدوروں اور غریبوں کی ترقی کی ضمانت ہے جنوبی پنجاب سمیت پورے پاکستان میں ترقی کے ایک نئے دور کا اغاز کریں گے انشاءاللہ، جس پر دونوں سابق ارکان قومی اسمبلی نے 16 ماہ کے دوران بطور وزیراعظم شہباز شریف کی کارکردگی کو سراہا اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے پر خراج تحسین پیش کیا-

Leave a reply