کندھ کوٹ : کرمپور پولیس تھانہ کے حدود میں درینہ دشمنی پر 2 افراد قتل

کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (مختیاراعوان کی رپورٹ)کرمپور پولیس تھانہ کے حدود میں درینہ دشمنی پر 2 افراد قتل
تفصیل کے مطابق کرمپور پولیس تھانہ کے حدود میں درینہ دشمنی پر 2 افراد قتل ہو گئے،،قتل ہونے والے افراد میں میر محمد جعفری اور کندہ کوٹ کا رہائشی ساجن سبزوئی بتایا جا رہا ہے، واقعہ دیرینہ دشمنی پر پیش آیا ہے،قتل ہونے والے افراد کی نعشیں کرمپور سول ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں لاشوں کا پوسٹ مارٹم اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں، نعشیں گھر پہنچنے پر گھروں میں کہرام مچ گیا ہے، دونوں گروپ میں مزید خون ریزی کاخطرہ پیدا ہوگیا-

Leave a reply