دو برس بیت گئے،بھارتی میزائل کے پاکستان میں گرنے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری نہ ہو سکی

0
120
indian

بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے دو سال مکمل ہوگئے ہیں،بھارت خطے میں بالادستی قائم کرنے کیلئے میزائل ٹیکنالوجی کو وسعت دینے میں مصروف ہے تا ہم دو برس گزرنے کے باوجود ابھی تک انکوائری رپورٹ جاری نہ ہو سکی،

بھارتی غیر ذمہ داری خطے میں عدم استحکام پیدا کرسکتی ہے، بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے واقعے نے ثابت کیا کہ ہتھیاروں کے حوالے سے بھارت کا کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی نظام مشکوک ہے،9 مارچ 2022ء کو بھارت کا براہموس میزائل پاکستان کے علاقے میاں چنوں میں آگرا تھا،بھارت نے پاکستان کے ساتھ معذرت کرتے ہوئے اسے انسانی غلطی قرار دیا تھا،

بڑے بڑے ہتھیار رکھنے والے بھارت کے پاس سنبھالنے کی صلاحیت نہیں، براہموس میزائل کا پاکستان کے علاقے میں گرنا ٹیکنالوجی پر سوالیہ نشان ہے، واقعہ کی دو سال بعد بھی رپورٹ جاری نہیں کی گئی جو بڑی نا اہلی ہے۔ میزائل واقعے کے بعد بھارت نے ذمہ دار تین اہلکاروں کو برطرف کیا تھا مگر رپورٹ منظر عام پر نہ آئی،براہموس میزائل کو پاکستان ایئر ڈیفنس سسٹم نے دیکھ لیا تھا جب وہ فائر ہوا تھا، میزائل کا پاکستان میں گرنا اقوام متحدہ کے آرٹیکل (2)4 کی خلاف ورزی ہے،واقعہ کی مشترکہ تحقیقات کے مطالبے پر بھارت نے کوئی توجہ نہ دی، اس طرح کی غیر ذمہ داری خطے میں عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہے،پاکستان نے اس واقعہ پر صبر و تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، افواج پاکستان مستقبل میں بروقت جواب دینے کیلئے مکمل چوکس اور منظم ہیں

بھارتی حکومت کاکہنا ہے کہ پاکستانی حدود میں براہموس میزائل فائر کرنے کے واقعے پر عالمی سطح پر بھارت اور بھارتی فضائیہ کی ساکھ پر بھی سوال اٹھ گئےتھے،واقعے کے بعد برطرف کیے گئےبھارتی فضائیہ کےافسران کی جانب سے دہلی ہائیکورٹ میں برطرفیوں کےخلاف درخواست میں بھارتی حکومت نے عدالت میں جواب جمع کرواتے ہوئے اعتراف کیا کہ براہموس میزائل گرنے کے واقعے سے پڑوسی ممالک سے تعلقات بھی متاثر ہوئے۔ بھارتی سرکار نے دہلی ہائی کورٹ میں ونگ کمانڈر ابھینو شرما کی جانب سے ملازمت سے برطرفی کی درخواست کے خلاف جواب جمع کرایا جس میں ونگ کمانڈر سمیت تین بھارتی فضائیہ (IAF) افسران کی برطرفی کا جواز پیش کیا گیا،حکومت نے کہا کہ ان افسران کی سنگین غفلت کی وجہ سے حکومت کو 24 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے اس غلطی کی وجہ سے ریاست کی سلامتی پر وسیع پیمانےپرمنفی اثرات مرتب ہوئے ہیں بھارتی حکومت نے اعتراف کیا کہ پاکستانی حدود میں میزائل گرنے سے عالمی سطح پر بھارت اور بھارتی فضائیہ کی ساکھ پر بھی سوال اٹھ گئےتھے، بین الاقوامی برادری نے بھی واقعے کی تفصیلات جاننے کیلئے حکومت پر دباؤ بڑھایا تھا۔علاوہ ازیں معاملے کی حساس نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست گزار کی سروس کو ختم کرنے کا ایک شعوری اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان نے میزائل فائر کی انکوائری بند کرنے کا بھارتی فیصلہ مسترد کردیا۔

بھارتی میزائل کا پاکستانی حدود میں گرنے کا واقعہ،چین کا تحقیقات کا مطالبہ

شُہداء، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام،آئی ایس پی آر کی نئی ویڈیو جاری

بھارت کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی،ترجمان پاک فوج کا بڑا اعلان

فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

بھارت مان گیا، میزائل ہم سے فائر ہوا، بھارتی وزارت دفاع

میزائل گرنے کے واقعے پر بھارت کے غلطی کا اعتراف،پاکستان کا مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ

Leave a reply