دو سال کا بچہ جس کی وجہ سے والدین کی ازدواجی زندگی خطرے میں پڑ گئی

0
40

برطانیہ میں ایک خاتون کا کہنا ہے کہ میرے بچے کی وجہ سے میرا ازدواجی رشتہ تباہ ہو کر رہ گیا ہے-

باغی ٹی وی : دی سن کے مطابق بچے کی آمد ماں باپ کے رشتے کو مضبوط کر دیتی ہے، کیونکہ اگر ماں باپ میں سے کوئی علیحدگی کے بارے میں سوچ بھی رہا ہو تو وہ بچے کی خاطر سمجھوتہ کرلیتا ہے تاہم اس خاتون نے بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر بتایا ہے کہ میرے دو سالہ بچے نے میری زندگی پر گویا قبضہ کر لیا ہے اورمیری زندگی اور اپنے باپ کے ساتھ میرا ازدواجی رشتہ تباہ کرکے رکھ دیا ہے اور مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کروں۔

اداکارہ سائرہ بانو طبیعت ناسازی کے باعث آئی سی یو منتقل

خاتون نے کہا کہ میں نہیں جانتی کہ دیگر خواتین کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے یا نہیں مگر میرے بچے کی پیدائش کے بعد میری ذاتی اور ازدواجی زندگیاں ختم ہو کر رہ گئی ہیں میں دن رات بچے کی دیکھ بھال میں لگی رہتی ہوں۔ میرا کیریئر ختم ہو گیا ہے، اپنے شوہر کو وقت نہ دینے کی وجہ سے عملاً ہمارا رشتہ ختم ہوچکا ہے۔

وزیراعظم کا نوٹس لینا ایک بار پھر غریب عوام کے لئے مہنگا پڑ گیا

خاتون کے مطابق میرا شوہر بھی یہ کہتا ہے کہ بچے کی ہمہ وقت کی من مانی کے سبب ہماری زندگی تباہ ہو کر رہ گئی ہےگھر میں کوئی ایک لمحہ ایسا نہیں ہوتا جب ہمارا بچہ چیخ چلا نہ رہا ہو یا شور نہ مچا رہا ہووہ کبھی اکیلے نہیں کھیلتا، اسے ہمہ وقت میرا ساتھ چاہیے اور اگر میں ایک لمحے کو الگ ہوں تو وہ ایسا شور مچاتا ہے کہ میں سب کچھ چھوڑ کر اس کے پاس آنے پر مجبور ہو جاتی ہوں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں کہ میری باتیں کچھ عجیب سی ہیں لیکن مجھے سمجھ نہیں آتی کہ اس صورتحال سے کیسے نکلوں۔

تھانہ سہالہ کی حدودمیں زمین پر قبضہ کی کوشش فائرنگ اور تشدد، پولیس بااثر ملزمان کو نامزد کرنے سے…

 

Leave a reply