شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سےپاک فوج کے 2 جوان شہید

0
42

میرانشاہ : شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سےپاک فوج کے 2 جوان شہید،اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے علاقے اسپالگا میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے علاقے اسپالگا میں خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا جارہا تھا کہ اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔ شہدا ہونے والوں میں حوالدار تاجبر علی جن کی عمر 38 سال اوروہ سوات کے رہائشی تھے جبکہ سپاہی راشد جس کی عمر 22 سال تھی اوراس شہید کا تعلق پاراچنارسے تھا

Leave a reply