fbpx

200 وارداتیں کرنے والا انتہائی مطلوب ڈکیت گرفتار

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 200 وارداتیں کرنے والا انتہائی مطلوب ڈکیت گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں رینجرز نے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی، کارروائی میں انتہائی مطلوب ڈکیت عقیل عرف کسوڑا گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم 200 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے، گرفتار ملزم سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے اپریل میں پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں شہری سے لوٹ مار کی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.