عوام کے پیسوں پر مراعات لیتے ہیں کام نہیں کر سکتے تو عہدہ چھوڑ دیں ،چیف جسٹس برہم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پٹرول کی قلت کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے کیس کی سماعت کی ،وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے،صوبائی و وفاقی حکومت افسران عدالت کے روبرو پیش ہوئے عدالت نے چیرمین اوگرا کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اوگرا چیئرمین کام نہیں کر سکتے تو عہدہ چھوڑ دیں، اوگرا والوں کی وجہ سے ملک میں پٹرول کا بحران ہے، اس محکمہ نے بیڑا غرق کیا ہوا ہے، چیئرمین اوگرا کا عہدہ انجوائے کرنے کے لئے نہیں،اگر ادارے کام نہ کرے تو عدالتوں کو نوٹس لینا پڑتا ہے، دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ یہ بتائیں اگر پیٹرول بلیک میں فروخت ہو رہا ہے تو اس پر کون کون سے چارجز لگتتے ہیں،جب پیٹرول بلیک میں فروخت ہو رہا تھا تو پنجاب حکومت کے کس ادارے نے کیا کارروائی کی،کیا کوئی ایسا قانون ہے جس کے تحت صوبائی انتظامیہ کے عہدے دار کارروائی کرسکیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت 16 ایف ائی ار درج کیں ،جس پر … عوام کے پیسوں پر مراعات لیتے ہیں کام نہیں کر سکتے تو عہدہ چھوڑ دیں ،چیف جسٹس برہم پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں