عام انتخابات 2018؛ ثاقب نثار کے دباؤ پر عُجلت میں کرائے گئے تھے. امان اللہ کنرانی

amanullah-kinrani

عام انتخابات 2018؛ ثاقب نثار کے دباؤ پر عُجلت میں کرائے گئے تھے. امان اللہ کنرانی

سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ عام انتخابات 2018 میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جناب ثاقب نثار کے دباؤ کے تحت آئین کے آرٹیکل 51(5)سے ماوراء عُجلت میں کرائے گئے عام انتخابات جس کے اندر مردُم شماری کے حتمی نتائج کا حلقہ بندیوں و انتخابات سے قبل سرکاری سطح پر مشترکہ مفادات کے کونسل CCI کی منظوری سے جاری کرنا لازمی تھا.

انہوں نے مزید کہا کہ اس آئینی شق کو بالائے طاق رکھ کر مردم شُماری کے عبوری رپورٹ کی روشنی میں عام انتخابات کرائے گئے حالانکہ مردم شماری ایک اہم آئینی و قانونی تقاضا اور صوبوں کے وسائل و اسمبلی کے نشستوں کی تعین کا واحد زرئیعہ اور 82 فی صد قومی مالیاتی کمیشن NFC کا پیمانہ آبادی کو بنیاد بنایا گیا اور سیٹوں کا تعین بھی اس سے منسلک ھوتا ہے اس کو نظرانداز کرنا آئین کے آرٹیکل 150 کو روند نا ہے جو آئین کے ہر آرٹیکل و قانون و سرکاری اقدامات کو تحفظ دیتا ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
ان کا کہنا تھا کہ پانچ سال قبل آئین کے روح کو تہس نہس کرکے زہریلے عام انتخابات کے زریعہ ملک کا دیوالیہ نکال دیا گیا بدنظمی و بدانتظامی و کرپشن کو فروغ دیا گیا بلوچستان میں من پسند کٹھ پتلی صوبائ حکومت و اپوزیشن و سینٹ کا وفاقی ادارہ بھی بے توقیر کیاگیا اب پھر آئینی موشگافیوں کے طفیل جلد بازی میں صوبوں کے درمیان خلیج کو بڑھا کر پنجاب کی بالادستی کے زرئیعے وفاق پر عدالتی ضرب کاری کا سامان کیا جارہا ہے جو وفاق کے لئے مہلک و ملک کے لئے خطرناک نتائج کا حامل ثابت ھوگا

Comments are closed.