2022ءعوام پرکتنابھاری رہا، مہنگائی نے کیسے عوام کاکچومر نکالا

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے سال 2022 بھاری رہا، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں ایک ہزار روپے تک کا ریکارڈ اضافہ ہوا، جنوری 2022 میں 20 کلو آٹے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 1500 روپے تھی جو دسمبر میں 2500 روپے تک پہنچ گئی، ایک کلو گھی 116 روپے، دال ماش 98 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق بیف 116 اور مٹن 273 روپے مہنگا ہوا، اگست میں مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے اور شرح 27.3 فیصد تک پہنچ گئی۔ ایک کلو پیاز 300 روپے میں بھی فروخت ہوا جبکہ دودھ، دہی، اور سبزیوں سمیت مختلف اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 127 روپے مہنگا ہوا، جنوری 2022 میں گھریلو سلنڈر 2400 روپے کا تھا جو دسمبر 2022 میں 2528 روپے کا ہو گیا۔تازہ دودھ 34 روپے، دہی 38 روپے فی کلو مہنگا ہوا، دستاویز کے مطابق بیف کی فی کلو قیمت اوسط 116 روپے، مٹن 273 روپے فی کلو مہنگا ہوا، لہسن کی اوسط قیمت 116 روپے فی کلو بڑھ گئی جبکہ 190 گرام چائے کی قیمت میں اوسط 164 روپے اضافہ ہوا۔
رواں برس عوام نے اوسط پیاز 300 روپے فی کلو میں بھی خریدا جبکہ سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھیں، سرخ مرچ کی 200 گرام کی قیمت میں اوسط 66 روپے کی کمی آئی۔

Leave a reply