Month: 2024 مئی

  • سیالکوٹ:کھلا اور غیر صاف شدہ تیل انسانی صحت کیلئے مضر ہے۔ سیمینار

    سیالکوٹ:کھلا اور غیر صاف شدہ تیل انسانی صحت کیلئے مضر ہے۔ سیمینار

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے) نیوٹریشن انٹرنیشنل نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اشتراک سے خوردنی تیل کی فورٹیفیکیشن کے فوائدپاکستان میں وٹامن اے اور ڈی کی کمی کھلے اور غیر صاف شدہ تیل کے استعمال اور صحت پر اسکے منفی اثرات” کے بارے میں ایک آگاہی سیشن کا اہتمام کیا۔

    اس آگاہی پروگرام میں تاجر تنظیموں، خوردنی تیل بنانے والی ملوں کے نمائندگان،محکمہ صحت اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

    اس موقع پر فوڈ فورٹیفیکییشن پروگرام کے زونل مینیجر مدثر اقبال نے بتایا کہ پاکستان میں نصف سے زیادہ خواتین اور بچے مائیکرونیوٹرینٹس کی کمی کا شکار ہیں جس میں آئرن وٹامن اے اور وٹامن ڈی سرِفہرست ہیں ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں تقریبًا 9.9 ملین (99 لاکھ) لوگ ہڈیوں کے بھربھرے پن کا شکار ہیں جن میں 7.2 ملین (72 لاکھ) تعداد خواتین کی ہے۔

    انہوں نے شرکاہ کو بتایا کہ فورٹیفیکشین پروگرام وٹامنز اور منرلز کی موجودگی کو کم سے کم لاگت سے ممکن بناتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ کھلے اور غیر صاف شدہ تیل کو استعمال کرنے کے انسانی صحت پر نہایت برے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈیلر حضرات کھلے تیل کی خریدوفروخت ترک کر دیں،نیوٹریشن انٹرنیشنل کوالٹی اشورنس اور کوالٹی کنٹرول کے حوالہ سیڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے خوردنی تیل بنانے والی ملوں اور فوڈ اتھارٹی کی استعداد کار بڑھانے پہ کام کر رہی ہے۔ تاکہ کوالٹی کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے۔

    ماسٹر ٹرینر علی حسنین نے فوڈ سیفٹی اور غذائی نشوونما کے حوالے سے لو گوں کو اگاہی دی۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی رضوان سعید نے اپنے خطاب میں بتایا کہ خوراک کے تحفظ اور خوردنی تیل کی فورٹیفیکیشن کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی مکمل طور پر فعال کردار ادا کر رہی ہے، کھلے اور غیر صاف شدہ تیل کی خریدوفروخت ممنوع ہے جبکہ خلاف ورزی کر مرتکب عناصر کے خلاف بلا تفریق ایکشن ہوگا۔

    انہوں نے ڈسٹرکٹ سیالکوٹ میں کی جانے والی کاروائیوں کے متعلق شرکاء کو آگاہی دی، صدر عقیل کپور، تاجر راہنما ایسوسی ایشن محمد سعید بھی موجود تھے۔

  • معمولی تکرار پر بھائی قتل

    معمولی تکرار پر بھائی قتل

    خیبر پختونخواہ کے شہر سوات میں بھائی نے سگے بھائی کو معمولی تکرار پر گولیاں مار کر قتل کردی اپر سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں بھائی نے اپنے سگے بھائی کو گولیاں مار کر قتل کردیا ، دونوں بھائیوں نے آپس میں معمولی تکرار سے جھگڑا کیا جس سے معاملہ پستول اور جان لینے تک پہنچ گیا ، بخت منیر ولد خائستہ گل نے اپنے سگے بھائی امجد علی کو گولیوں سے چھلنی کر دیا ،مقتول کو پوسٹ مارٹم کیلئے سوات خوازہ خیلہ ہسپتال پہنچا دیا جبکہ قاتل موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی اور قاتل کی تلاش شروع کردی ، قاتل کی گرفتاری کیلئے مختلف جگہوں چھاپے مارے جارہے ہے۔

  • قازقستان میں پاکستانی طلبہ کو دوستانہ ماحول  فراہم کرنا چاہتے ہیں،قازقستان کے سفیر یرژان کِسٹافن

    قازقستان میں پاکستانی طلبہ کو دوستانہ ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں،قازقستان کے سفیر یرژان کِسٹافن

    وفاقی وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی چودھری سالک حسین سے قازقستان کے سفیر یرژان کِسٹافن کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان طلبہ کا ڈیٹا قازقستان کے ساتھ شیئر کرے گا تاکہ تشدد کا کوئی واقعہ نہ ہو،دونوں ممالک کےمتعلقہ حکام کو سکیورٹی ڈائیلاگ کا اہتمام کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ قازقستان کی ائیرلائن پاکستان کے ساتھ رابطے کا ذریعہ بن سکتی ہے ،ہم ائیر لائن بزنس کو مزید وسعت دے سکتے ہیں، سفیر قازقستان یرژان کِسٹافن نے کہا کہ اسلامو فوبیا سے نمٹنا مسلم ممالک کی ترجیحات میں سے ایک ہے،پاکستان اور قازقستان کے درمیان مذہبی مکالمہ پر بات چیت انتہائی ضروری ہے ،ہم آئندہ ماہ مذہبی کانفرنس منعقد کرانے کی تیاری کر رہے ہیں ،امید کرتے ہیں پاکستان کی کانفرنس میں شرکت سے مذہبی مکالمہ کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم قازقستان میں پاکستانی طلبہ کو دوستانہ ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں ،ہمیں ایک فریم ورک بنا نے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان آبادی پر توجہ مرکوز کر سکیں۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کی مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ،دونوں رہنماؤ ں نے ملاقات کو انتہائی خوشگوار قرار دیا۔

  • بجلی فراہمی میں کےالیکٹرک 95 اسکور کے ساتھ سرفہرست

    بجلی فراہمی میں کےالیکٹرک 95 اسکور کے ساتھ سرفہرست

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی صنعت میں ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرمنٹ پر رپورٹ جاری کردی جس میں صارفین کو بجلی کی فراہمی کے شعبے میں کےالیکٹر کو سب سے بہتر قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق صارفین کو بجلی فراہمی میں فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) دوسرے اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) تیسرے نمبر پر قرار دی گئی ہے۔نیپرا رپورٹ کے مطابق بجلی فراہمی میں گیپکو چوتھے اور میپکو پانچویں نمبر پر رہی، جبکہ سکھر اور حیدرآباد سمیت تمام ڈسکوز کم ترین سطح پر رہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بجلی فراہمی میں کےالیکٹرک 95 اسکور کے ساتھ سرفہرست رہی۔

  • آڈیالہ جیل کے قیدیوں کو ٹھندا پانی اور روم کولرز فراہم

    آڈیالہ جیل کے قیدیوں کو ٹھندا پانی اور روم کولرز فراہم

    شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر اڈیالہ جیل میں تمام قیدیوں کےلیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ کے مطابق اڈیالہ جیل میں تمام قیدیوں کو ٹھنڈے پانی کی دستیابی کے لیے واٹر چلرز نصب کردیے گئے ہیں۔جیل سپر نٹنڈنٹ کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر تمام قیدیوں کو ائیر کولرز فراہم کردیے گئے ہیں، قیدیوں کی بیرکس میں ایگزاسٹ فینز بھی لگا دیے گئے ہیں اور تمام قیدیوں کے کمروں میں پنکھوں کی مرمت بھی کردی گئی ہے۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے مطابق جیل میں ہیٹ اسٹروک یونٹ بھی قائم کردیا گیا ہے جس میں 24 گھنٹے ڈاکٹر دستیاب ہوگا، قیدیوں کو دن میں دو مرتبہ نمکین لسی اور لیموں پانی بھی فراہم کیا جارہا ہے،جیل سپر نٹنڈنٹ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور شاہ محمود قریشی کو بھی سہولیات دی،

  • معروف کوہ پیما نائلہ کیانی لڑکیوں کی تعلیم کے لیے قومی خیر سگالی کی سفیر مقرر

    معروف کوہ پیما نائلہ کیانی لڑکیوں کی تعلیم کے لیے قومی خیر سگالی کی سفیر مقرر

    وفاقی وزارت تعلیم نے پاکستان کی معروف خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو لڑکیوں کی تعلیم کے لیے قومی خیر سگالی کی سفیر مقرر کر دیا، نائلہ کیانی نے 8 ہزار میٹر سے زائد کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 11 کو سر کیا ہے۔وفاقی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ نائلہ کیانی خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے ملک بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کریں گی، نائلہ کیانی کی بطور قومی خیر سگالی سفیرتقرری خواتین کو تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے کے عزم کا ثبوت ہے۔واضح رہے کہ نائلہ کیانی ایرو اسپیس انجینئر اور ایک بینکر ہیں، وہ پہلی پاکستانی خاتون اور تیسری پاکستانی ہیں جنہوں نے 8,000 میٹر سے زائد 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 11 کو سر کیا ہے۔نائلہ کیانی ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستان میں واحد خاتون ایتھلیٹ ہیں، نائلہ کیانی نانگا پربت، گاشربرم ون، گاشربرم ٹو، لوتسے، مناسلو، براڈ پیک، اناپورنا، مکالو، اور چو اویو سرکر چکی ہیں۔
    اپنی تقرری پر نائلہ کیانی کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے قومی خیر سگالی کی سفیر مقرر ہونے پر فخر محسوس کر رہی ہوں، ہمارے ملک کے لیے خواتین کو بااختیار بنانے اور کامیابی کا واحد راستہ تعلیم ہے ۔

  • پی آئی اے  میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ  ، کسی ملازم کا ڈیوٹی سے انکار اور غیر ضروری چھٹی جرم  قرار

    پی آئی اے میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ ، کسی ملازم کا ڈیوٹی سے انکار اور غیر ضروری چھٹی جرم قرار

    پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین کے احتجاج کو روکنے کےلیے ادارے میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر پی آئی اے انتظامیہ نے ادارے میں 6 ماہ کیلئے لازمی سروسز ایکٹ نافذ کیا ہے۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ لازمی سروسز ایکٹ کا نفاذ ایئرلائن آپریشن کو بلاتعطل جاری رکھنے کیلئے عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ لازمی سروسز ایکٹ کا نفاذ ملازمین کے تمام گریڈ پر ہوگا، قانون کے تحت کسی ملازم کا ڈیوٹی سے انکار اور غیر ضروری چھٹی جرم ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق لازمی سروسز ایکٹ کی خلاف سرگرمی جرم ہوگی، ایکٹ کے تحت دیگر ملازمین کو ڈیوٹی سے روکنا بھی جرم ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کا قانون کےمطابق دیے گئے حکم پر عمل کرنے سے انکار جرم ہو گا، پی آئی اے میں نافذ لازمی سروسز ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1 سال قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

  • ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر 7 ہزار 167 افراد کی موبائل سمز بحال

    ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر 7 ہزار 167 افراد کی موبائل سمز بحال

    ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز کے خلاف کارروائی کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر 7 ہزار 167 افراد کی موبائل سمز بحال کردی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اب تک 65 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں سے شیئرکیا گیا، ٹیلی کام کمپینوں کو نان فائلرزکی موبائل سمز بلاک کرنے کی ہدایت کی گئی۔ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 5 لاکھ 6 ہزار 671 نان فائلرز کی فہرست تیارکی گئی تھی۔خیال رہے کہ انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت ان افراد کی سمز بتدریج بند کرنےکا فیصلہ ہوا تھا۔

  • جعلی اور غیر رجسٹرڈ ٹیکنکل ڈگریوں کے اجراء میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون

    جعلی اور غیر رجسٹرڈ ٹیکنکل ڈگریوں کے اجراء میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون

    فیڈرل انویسٹیگیشن اتھارٹی ( ایف آئی اے) نے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ٹیکنکل ڈگریوں کے اجراء میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آبادنے کارروائیاں کی، چھاپہ مار کاررو ائیاں ماڈرن انسٹیٹیوٹ آف انفورمیٹکس، جوہر انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اسلام آباد اور انٹرنیشنل کالج آف ایجوکیشن کے نام سے بنائے گئے جعلی اور غیر رجسٹرڈ اداروں میں کئے گئے جس میں مذکورہ انسٹیٹوٹ کے مالکان کو تحویل میں لےلیا گیا، گرفتار ملزمان میں ذیشان زاہد، عمر فاروق اور احسن الدین شامل ہیں،تینوں ملزمان کو راولپنڈی اور اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے عام شہریوں کو بھاری رقوم کے عوض جعلی ٹیکنیکل سرٹیفیکٹ، ڈگریاں اور کارڈز جاری کئے۔ ملزمان کے خلاف کارروائیاں نویٹیک کی شکایت پر کی گئی کہ یہ افراد جعلی اور غیر رجسٹرڈ تعلیمی ادارے چلا رہے ہیں اور مذکورہ انسٹیٹیوٹ میں جعلی ڈپلومے، سرٹیفیکٹ اور جعلی ڈگریاں جاری کرنے میں ملوث ہیں،ملزمان نےجعلی اداروں کے نام سے مختلف اخبارات اور سوشل میڈیا پر داخلے کے اشتہارات لگاتے تھے۔ چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں جعلی ٹیکنیکل ڈگریاں، سرٹیفیکیٹ، کارڈز اور ڈپلومے بنانے والے آلات برآمد کر لئے گئےجبکہ جعلی مہریں، ڈپلومہ اسٹیکرز، خالی سرٹیفیکٹس ،لیٹر ہیڈ اور ایمبوزڈ مشینز برآمد کر لئےگئے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • ڈسکہ :ڈاکو نئی نویلی دلہن ،دیگرخواتین سے14 تولے زیورات،نقدی ،قیمتی موبائل فون لوٹ کرفرار

    ڈسکہ :ڈاکو نئی نویلی دلہن ،دیگرخواتین سے14 تولے زیورات،نقدی ،قیمتی موبائل فون لوٹ کرفرار

    ڈسکہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعمران ملک)ڈسکہ میں شہری کے گھر میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو نئی نویلی دلہن اور گھر میں موجود دیگر خواتین سے 14 تولے زیورات، نقدی اور قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے، ڈاکوؤں نے آدھا گھنٹہ تک فیملی کو یرغمال بنائے رکھا۔

    ڈسکہ کے محلہ مشن کمپاونڈ کے رہائشی سید صہیب حیدر کا 13 سالہ بھانجا گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اسی دوران دن دیہاڑے دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو گن پوائنٹ پر اسے گھر کے اندر لے آئے اور تمام افراد کو یرغمال بنا لیا، اس دوران صہیب کی والدہ اور بہن سے ہاتھوں میں پہنی سونے کی چوڑیاں اور سیٹ اتروائے

    ان کے علاوہ اوپری منزل پر جا کر صہیب اور اس کی نئی نویلی دلہن فرخندہ کو بھی اسلحہ کے زور پر یرغمال بناتے ہوئے تین سونے کے سیٹ، چوڑیاں، بالیاں، کنگن، 2 لاکھ روپے نقدی اور آئی فونز لوٹتے ہوئے ان کو بھی نیچے لا کر ایک کمرے میں بند کر دیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے،

    ڈاکو آدھا گھنٹے تک گھر میں لوٹ مار کرتے رہے، گھر کے باہر لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں میں ڈاکوؤں کو دیکھا جا سکتا ہے، تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے