Month: 2025 مارچ

  • ہم نے ریاست کے لئے اپنی سیاست قربان کر دی،عطا تارڑ

    ہم نے ریاست کے لئے اپنی سیاست قربان کر دی،عطا تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی مفاد میں فیصلے کئے گئے، کل وزیرا عظم تمام حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 مارچ 2025ءکو مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہو جائے گا، محمد شہباز شریف نے 4 مارچ 2024ءکو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ملک کی سمت کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں، بہت سے لوگوں نے شرطیں لگا رکھی تھیں کہ معیشت نہیں سنبھلے گی، ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے، ایک سیاسی جماعت نے پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف کو خطوط لکھے۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ کچھ چیزیں سیاست سے بالاتر ہوتی ہیں، ہم نے ریاست کے لئے اپنی سیاست قربان کر دی، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی مفاد میں فیصلے کئے گئے آج مہنگائی 1.5 فیصد کی کم ترین سطح پر آ چکی ہے، 9 سال پانچ ماہ پہلے ستمبر 2015 میں مہنگائی 1.3 فیصد تھی، ساڑھے 9 سال کے بعد آج مہنگائی کی کم ترین سطح ہے، شرح سود میں کمی ہوئی، سٹاک ایکسچینج میں بہتری آ رہی ہے۔

    ننکانہ: امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع، دفعہ 144 نافذ

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ خارجہ محاذ پر پی ٹی آئی دور حکومت میں پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار تھا، وزیراعظم کے دورہ ازبکستان کے موقع پر پاکستان کا پرچم ہر شاہراہ پر دیکھا گیا، عالمی سطح پر پاکستان کے لئے اچھے جذبات اور تاثرات کا اظہار کیا جا رہا ہےپاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ ہو رہے ہیں، پاکستان میں ایک بار پھر کھیلوں کے میدان آباد ہو رہے ہیں، سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے، آج ہر ملک پاکستان کی تعریف کر رہا ہے، مختلف ممالک کے سربراہان پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ آذربائیجان کے صدر نے پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا کہا، ازبکستان کے صدر نے پاکستان کی عالمی سطح پر منفرد حیثیت کو تسلیم کیا، معاشی بحالی کے سفر میں محنت، ٹیم ورک اور ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے، چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر کا معاشی بحالی کے سفر میں کردار قابل ستائش ہے۔

    گوجرانوالہ: پولیس لائن میں شہداء کی فیملیز کے اعزاز میں افطار ڈنر

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ محنت، نیک نیتی اور ٹیم ورک کی وجہ سے آج ہم اس مقام پر پہنچے ہیں، مہنگائی میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہو رہے ہیں، وزیراعظم نے ایک سال کی تکمیل پر کابینہ کی خصوصی پراگریس ریویو رکھا ہے، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ سرپلس میں جا رہا ہے، آئی ٹی برآمدات میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے، برآمدات بڑھ رہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں، کھوکھلے نعرے لگانے والے لوگوں نے نہ لیپ ٹاپ دیئے، نہ ہسپتال بنائے، نہ صحت، نہ تعلیم کا کوئی نظام بنایا، انہوں نے بسیں بھی چلائیں تو الٹی چلا دیں، خیبر پختونخوا میں ان کی کارکردگی صفر ہے، اعداد و شمار کبھی جھوٹ نہیں بولتے۔

    حیفا میں چاقو برادر شخص کے حملے میں ایک اسرائیلی ہلاک ،4 زخمی

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کھوکھلے نعرے، جھوٹ بہتان اور آپس کی لڑائیاں کوئی نہیں چاہتا، پاکستان کے عوام چاہتے ہیں کہ مہنگائی کیسے کم ہوگی، آج نظر آ رہا ہے کہ مہنگائی کم ہو رہی ہے، بہتری آ رہی ہے، جلاﺅ گھیراﺅ کی سیاست میں لوگوں کو کوئی دلچسپی نہیں، معاشی اشاریےمزید بہتر ہوئے ہیں، کل وزیراعظم تمام حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے، اعداد و شمار کبھی جھوٹ نہیں بولتے، کھوکھلے نعر ے، جھوٹ بہتان اور آپس کی لڑائیاں کوئی نہیں چاہتا، پاکستان کے عوام چاہتے ہیں کہ مہنگائی کیسے کم ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ آج نظر آ رہا ہے کہ مہنگائی کم ہو رہی ہے، بہتری آ رہی ہے، جلاﺅ گھیراﺅ کی سیاست میں لوگوں کو کوئی دلچسپی نہیں، معاشی اشاریے مزید بہتر ہوئے ہیں، کل وزیراعظم تمام حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے گراں فروشی کسی صورت قبول نہیں، گرانفروشی پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، رمضان المبارک میں اشیاءمہنگی فروخت کرنے کی قطعاً اجازت نہیں ہوگی، مہنگائی میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل ہونا شروع ہو گئے ہیں، بجلی اور گیس کے بلوں میں سبسڈی دی گئی، پنجاب اور وفاق نے بجلی کے بلوں میں سبسڈی دی، پی بی اے، اے پی این ایس سے جب بھی ملاقات ہوئی، یہی درخواست کی کہ رپورٹرز، ٹیکنیشن اور دیگر ورکرز کی تنخواہوں اور ان کی ملازمتوں کی پروٹیکشن کی کی بات کی، صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس اسکیم متعارف کرائی گئی۔

    ڈیرہ غازی خان: ماہِ صیام میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 1195 کاروباری مراکز سیل

  • ننکانہ: امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع، دفعہ 144 نافذ

    ننکانہ: امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع، دفعہ 144 نافذ

    ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے امتحانی مراکز کی سیکیورٹی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

    محکمہ تعلیم کی ہدایت پر ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے تحت منعقدہ سالانہ امتحانات 2025 کے دوران بوٹی مافیا اور غیر متعلقہ افراد کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق:
    🔹 غیر متعلقہ افراد امتحانی مراکز کے 100 گز کے اندر داخل نہیں ہو سکیں گے، صرف رول نمبر سلپ رکھنے والے امیدوار اور سپروائزری اسٹاف کو اجازت ہوگی۔
    🔹 کتابیں، حل شدہ گائیڈز یا نقل کا دیگر مواد امتحانی مراکز کے 100 گز کے اندر لے جانے پر پابندی ہوگی۔
    🔹 یہ احکامات فوری طور پر 30 دن کے لیے نافذ العمل ہوں گے، اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ اس حکم کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور متعلقہ افسران کو اس حکم پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

    حکام نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانی عمل کو شفاف اور بوٹی مافیا سے پاک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

  • ڈیرہ غازی خان: ماہِ صیام میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 1195 کاروباری مراکز سیل

    ڈیرہ غازی خان: ماہِ صیام میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 1195 کاروباری مراکز سیل

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(نیوز رپورٹر شاہد خان) ماہِ صیام میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 1195 کاروباری مراکز سیل

    کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت ماہِ صیام سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں غریب عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    کمشنر نے کہا کہ بڑے قصبات میں سستی چینی کے کاونٹرز قائم کر دیے گئے ہیں جبکہ گراں فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید شدت لائی جا رہی ہے۔

    گزشتہ ایک ماہ کے دوران مارکیٹوں کے 4 لاکھ 56 ہزار معائنے کیے گئے، پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 23 مقدمات درج کیے گئے، ناجائز منافع خوروں پر 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 1195 کاروباری مراکز سیل کر دیے گئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ڈویژن میں 131 افسران کو پرائس کنٹرول ایکٹ کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں تاکہ مصنوعی مہنگائی پر قابو پایا جا سکے۔

  • چاند کی رویت سے متعلق متنازع الفاظ کا استعمال کرنا شہری کو مہنگا پڑگیا

    چاند کی رویت سے متعلق متنازع الفاظ کا استعمال کرنا شہری کو مہنگا پڑگیا

    پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں چاند کی رویت سے متعلق متنازع الفاظ کا استعمال کرنا شہری کو مہنگا پڑگیا، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ میں بیان دینے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،بنوں میں روزے کا اعلان نہ کرنے کو بنیاد بنا کر شہری نے علما کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کااستعمال کیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق آئمہ مساجد کے امیر مولانا عبدالغفارقریشی کی مدعیت میں شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،ملزم پر الزام ہے کہ وہ فیس بک پر علما کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہا تھا ملزم کا دعویٰ تھا کہ چاند 2 روز کا ہے مگر علما نے ایک روزہ چھپایا ہے۔

    کوٹ چھٹہ:رمضان کی آمد پر مہنگائی بے قابو، غریب روزہ دار پریشان

    سیالکوٹ : سکول داخلہ مہم 2025 کا آغاز، ایک لاکھ 13 ہزار بچوں کے داخلے کا ہدف مقرر

    پنجاب پختونخوا سرحد پر خوارجی دہشتگردوں کی 2 کارروائیاں ناکام

  • اوکاڑہ: رمضان سہولت بازاروں میں اشیائے خوردونوش کے وزن اور نرخوں کی چیکنگ

    اوکاڑہ: رمضان سہولت بازاروں میں اشیائے خوردونوش کے وزن اور نرخوں کی چیکنگ

    اوکاڑہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)رمضان سہولت بازاروں میں اشیائے خوردونوش کے وزن اور نرخوں کی چیکنگ

    ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایات پر انٹرپرائزز ویٹ اینڈ میئرز ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے رمضان سہولت بازاروں میں اشیائے خوردونوش کے وزن اور نرخوں کی جانچ پڑتال کی۔

    ڈسٹرکٹ آفیسر انٹرپرائزز ویٹ اینڈ میئرز خالد جاوید بھٹی نے تحصیل اوکاڑہ کے مختلف رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور مختلف سٹالز پر اشیائے خوردونوش کے وزن اور ناپ تول کے پیمانوں کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رمضان سہولت بازار عوامی خدمت کے آئینہ دار ہیں، جہاں اشیائے ضروریہ کی کوالٹی اور وزن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام سٹالز پر درست پیمانے استعمال کیے جائیں اور خریداروں کو ناپ تول کے مطابق اشیاء فراہم کی جائیں۔

  • پسرور: ڈمپروں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کی بھرمار، ٹریفک جام معمول بن گیا

    پسرور: ڈمپروں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کی بھرمار، ٹریفک جام معمول بن گیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض)پسرور میں ڈمپروں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے دن کے اوقات میں داخلے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ کچہری روڈ اور ڈسکہ روڈ پر بے ہنگم ٹریفک کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ ٹریفک وارڈن پولیس غائب نظر آتی ہے۔

    کچہری سے چاہ کھوکھراں تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں، جبکہ شہر بھر میں ڈمپروں کی بھرمار سے ٹریفک جام معمول بن چکا ہے۔ ٹمبر مارکیٹ، پرانا اڈہ لاریاں، ڈسکہ چوک سمیت مختلف مقامات پر بدترین ٹریفک جام دیکھنے میں آیا، جبکہ ٹریفک وارڈن پولیس کی عدم موجودگی شہریوں کے لیے مزید پریشانی کا باعث بنی۔

    شہریوں نے ڈی ایس پی سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ٹریفک بحال کی جائے اور دن کے اوقات میں ڈمپروں کو شہر میں داخل ہونے سے روکا جائے۔

    عوام کا مزید کہنا ہے کہ کچہری چوک، ڈسکہ موڑ، ستراہ چوک، امن چوک، غلہ منڈی چوک اور شاہ ببن گیٹ سمیت دیگر اہم مقامات پر ٹریفک وارڈنز کو تعینات کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔

  • گوجرانوالہ: پولیس لائن میں شہداء کی فیملیز کے اعزاز میں افطار ڈنر

    گوجرانوالہ: پولیس لائن میں شہداء کی فیملیز کے اعزاز میں افطار ڈنر

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)گزشتہ روز پولیس لائنز گوجرانوالہ میں شہدائے پولیس کی فیملیز کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ، ایس ایس پی آپریشنز رضا تنویر اور دیگر سینئر افسران سمیت شہدائے پولیس کی فیملیز نے شرکت کی۔

    تقریب کا آغاز یادگارِ شہداء پر سلامی سے کیا گیا، جس کے بعد شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز شہداء کے اہل خانہ سے کروایا گیا۔ اس دوران پولیس لائن گوجرانوالہ میں شہداء کے نام سے ان کی فیملیز کے ہاتھوں پودے لگوائے گئے۔ اس کے علاوہ شہداء کے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے، جبکہ آر پی او اور دیگر افسران نے بھی شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے۔

    بعد ازاں، آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے آئی جی پنجاب کے احکامات پر شہداء کی فیملیز میں پولیس میڈلز اور گفٹس تقسیم کیے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کی قربانیوں کی بدولت پولیس کا مورال بلند ہوا اور قانون کی بالادستی قائم ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، اور پولیس فورس ان کے اہل خانہ کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔

    ریجنل پولیس آفیسر نے اس موقع پر گوجرانوالہ ریجن میں مزید شجرکاری مہم کے احکامات جاری کیے، اور کہا کہ درخت ہمیں آکسیجن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی اور قدرتی آفات کے اثرات سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں۔

    تقریب کے اختتام پر آر پی او، ایس ایس پی آپریشنز اور دیگر افسران نے شہدائے پولیس کی فیملیز کے ساتھ مل کر افطاری کی اور ان کے مسائل بھی دریافت کیے۔

  • گوجرانوالہ:الیکشن کمیشن کا خواجہ سراء برادری کے انتخابی حقوق کے تحفظ کے لیے عزم

    گوجرانوالہ:الیکشن کمیشن کا خواجہ سراء برادری کے انتخابی حقوق کے تحفظ کے لیے عزم

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)الیکشن کمیشن آف پاکستان خواجہ سراء برادری کے حقوق کے تحفظ اور ان کی انتخابی عمل میں شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وزیر آباد عمران ظفر نے ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا، جس کا مقصد خواجہ سراء برادری کو انتخابی عمل میں فعال شرکت کی ترغیب دینا اور ان کے حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔

    اجلاس میں ایرش خان (نمائندہ خواجہ سراء برادری) نے اپنے مسائل اور خدشات کا اظہار کیا، خاص طور پر شناختی کارڈ بنوانے کے عمل میں مشکلات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے نمائندوں نے ان مسائل کے حل کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی اور خواجہ سراء برادری کو انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کی اہمیت پر زور دیا۔

    اس میٹنگ میں آفتاب احمد (الیکشن آفیسر)، مظفر جاوید بھٹی (ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ)، نازیہ منشاء (ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن)، راحت زمرد اور ارسلان چیمہ نے بھی شرکت کی اور الیکشن کمیشن کی ووٹر ایجوکیشن مہم کو سراہا۔

  • کوٹ چھٹہ:رمضان کی آمد پر مہنگائی بے قابو، غریب روزہ دار پریشان

    کوٹ چھٹہ:رمضان کی آمد پر مہنگائی بے قابو، غریب روزہ دار پریشان

    کوٹ چھٹہ،باغی ٹی وی( تحصیل رپورٹر مرید حسین ٹالپور)رمضان کی آمد پر مہنگائی بے قابو، غریب روزہ دار پریشان

    ماہِ مقدس کی آمد پر ناجائز منافع خوروں نے مہنگائی کا جن بوتل سے نکال دیا، جس سے غریب روزہ دار شدید مشکلات کا شکار ہو گئے۔ میڈیا کی نشاندہی کے باوجود ضلعی انتظامیہ کوئی عملی اقدامات نہ کر سکی۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چھٹہ کے نواحی علاقے بستی تالپور پل 14 میں رمضان المبارک کے آغاز سے ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ کھجور کی قیمت 300 روپے فی کلو سے بڑھ کر 500 روپے فی کلو ہو گئی، جبکہ چینی کی قیمت 6500 روپے بوری سے بڑھ کر 7500 روپے بوری تک جا پہنچی ہے۔ برائلر گوشت 500 روپے سے 700 روپے فی کلو ہو چکا ہے، جبکہ بڑے گوشت کی قیمت میں بھی 100 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    پھلوں کی قیمتوں میں بھی غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سیب 200 روپے سے بڑھ کر 400 روپے فی کلو، امرود 100 روپے سے بڑھ کر 200 روپے فی کلو ہو چکا ہے۔ دیگر پھلوں جیسے مالٹا، اسٹرابیری، گنڈیری اور کیلا کی قیمتیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، انڈوں کی قیمت 260 روپے درجن سے بڑھ کر 300 روپے درجن ہو گئی ہے، جبکہ کئی جگہوں پر انڈے نایاب ہو گئے ہیں۔

    سبزیوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آلو کی سرکاری قیمت 200 روپے فی 5 کلو مقرر کی گئی تھی، لیکن بازار میں 100 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ مرچیں 58 روپے کے بجائے 100 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں، جبکہ سبز دھنیا 5 روپے کے بجائے 30 روپے گڈی اور پودینہ 6 روپے کے بجائے 15 روپے گڈی میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

    عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے، ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں اور کولڈ اسٹوریج مالکان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے اور قیمتوں کو اعتدال میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • سیالکوٹ : سکول داخلہ مہم 2025 کا آغاز، ایک لاکھ 13 ہزار بچوں کے داخلے کا ہدف مقرر

    سیالکوٹ : سکول داخلہ مہم 2025 کا آغاز، ایک لاکھ 13 ہزار بچوں کے داخلے کا ہدف مقرر

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض) سکول داخلہ مہم 2025 کا آغاز، ایک لاکھ 13 ہزار بچوں کے داخلے کا ہدف مقرر

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے گورنمنٹ جامع ہائی سکول میں سکول داخلہ مہم 2025 کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر بچوں کے نام رجسٹرڈ کیے گئے، بستے اور کتابیں تقسیم کی گئیں۔

    افتتاحی تقریب سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں ایک لاکھ 13 ہزار بچوں کے داخلے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ سکول سے باہر بچوں کو نہ صرف سکول لائیں بلکہ ان کی شخصیت سازی پر بھی خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ تعلیمی میدان میں کامیابی حاصل کر سکیں۔

    چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سیالکوٹ مجاہد حسین علوی، ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن محمد نواز شاہین اور ڈی ای او ایلیمنٹری ایجوکیشن محمد احمد ججہ نے بھی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تعلیم کے فروغ کے لیے تمام وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔

    سی ای او ایجوکیشن نے کہا کہ نئے تعلیمی سال میں داخلوں پر کوئی پابندی نہیں، والدین جب چاہیں بچوں کا داخلہ کروا سکتے ہیں۔ اس موقع پر پرائمری سکولوں کے بچوں نے تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے ٹیبلو پیش کیا اور ملی نغموں پر پرفارم کیا۔