Month: 2025 جولائی

  • پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے، میری پہچان کمیٹی

    پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے، میری پہچان کمیٹی

    میری پہچان پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام کے ساتھ ظلم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ریلیف کے بجائے مہنگائی کے سیلاب کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے۔

    کمیٹی کے بیان کے مطابق ایک ماہ میں دو بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 15 روپے فی لیٹر اضافہ عوام کی کمر توڑ چکا ہے۔ اس اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ، گروسری اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں معمول پر آ چکی ہیں، اس کے باوجود مقامی سطح پر قیمتیں بڑھانا قابل افسوس ہے۔کمیٹی نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی حکومت سے عوام کو ریلیف دینے اور گڈ گورننس کا مطالبہ کیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کی کوششوں اور بھارت کے ساتھ سفارتی کامیابیوں کے بعد عوام کو بھی ان ثمرات میں شامل کیا جانا چاہیے۔میری پہچان کمیٹی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر عوامی ریلیف دے اور آئندہ پندرہ دنوں میں کم از کم 25 روپے فی لیٹر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے۔

    وفاقی حکومت کا 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

    کراچی میں گیس لیکیج دھماکا: دو خواتین دم توڑ گئیں

    پاکستانی کمپنی نے غزہ جنگ سے متاثرہ بچی سدرہ کو مصنوعی بازو فراہم کر دیا

    باجوڑ دھماکے میں شہید اسسٹنٹ کمشنر نے 30 سالہ قبائلی دشمنی کا خاتمہ کرایا تھا

  • پاکستان کے پہلے گولڈ میڈلسٹ پہلوان دین محمد انتقال کر گئے

    پاکستان کے پہلے گولڈ میڈلسٹ پہلوان دین محمد انتقال کر گئے

    بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے نامور پہلوان دین محمد انتقال کر گئے۔ ان کے بیٹے نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

    1955 کی ایشین گیمز میں دین محمد نے پاکستان کی تاریخ کا پہلا سونے کا تمغہ (گولڈ میڈل) جیتا تھا، جو دنیائے کھیل میں پاکستان کی ایک منفرد اور باوقار شناخت کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے۔مرحوم دین محمد پہلوان فروری 2025 میں 100 برس کے ہوئے تھے۔ ان کا نماز جنازہ رات 9 بجے باٹا پور میں ادا کیا جائے گا۔

    صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے دین محمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

    وفاقی حکومت کا 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

    کراچی میں گیس لیکیج دھماکا: دو خواتین دم توڑ گئیں

    پاکستانی کمپنی نے غزہ جنگ سے متاثرہ بچی سدرہ کو مصنوعی بازو فراہم کر دیا

    باجوڑ دھماکے میں شہید اسسٹنٹ کمشنر نے 30 سالہ قبائلی دشمنی کا خاتمہ کرایا تھا

  • وفاقی حکومت کا 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

    وفاقی حکومت کا 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

    وفاقی حکومت نے عاشورہ محرم کی مناسبت سے 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

    کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، 5 اور 6 جولائی (ہفتہ اور اتوار) کو تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔اس سے قبل وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرتے ہوئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق، وزارت داخلہ نے اس حوالے سے وفاقی کابینہ کو سمری بھیجی تھی، جسے منظوری کے بعد نوٹیفکیشن کی صورت میں جاری کر دیا گیا۔پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 جبکہ سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

    تمام چاروں صوبائی حکومتوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد انتظامیہ نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی کی درخواست کی تھی۔

    کراچی میں گیس لیکیج دھماکا: دو خواتین دم توڑ گئیں

    پاکستانی کمپنی نے غزہ جنگ سے متاثرہ بچی سدرہ کو مصنوعی بازو فراہم کر دیا

    حماس کا امریکی امدادی ادارے سے تعاون نہ کرنے کا انتباہ

    باجوڑ دھماکے میں شہید اسسٹنٹ کمشنر نے 30 سالہ قبائلی دشمنی کا خاتمہ کرایا تھا

    Ask ChatGPT

  • کراچی میں گیس لیکیج دھماکا: دو خواتین دم توڑ گئیں

    کراچی میں گیس لیکیج دھماکا: دو خواتین دم توڑ گئیں

    کراچی کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والی دو خواتین دم توڑ گئیں۔

    پولیس کے مطابق دونوں خواتین سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زیر علاج تھیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں دو خواتین اور چار بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوئے تھے۔ تحقیقات کے مطابق، دھماکا گھر کے اے سی میں گیس لیکیج کے باعث ہوا، جس کے نتیجے میں اس کمرے کی دیوار بھی منہدم ہو گئی تھی۔

    پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ علاقے میں گیس لیکیج سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

    پاکستانی کمپنی نے غزہ جنگ سے متاثرہ بچی سدرہ کو مصنوعی بازو فراہم کر دیا

    حماس کا امریکی امدادی ادارے سے تعاون نہ کرنے کا انتباہ

    باجوڑ دھماکے میں شہید اسسٹنٹ کمشنر نے 30 سالہ قبائلی دشمنی کا خاتمہ کرایا تھا

  • پاکستانی کمپنی نے غزہ جنگ سے متاثرہ بچی سدرہ کو مصنوعی بازو فراہم کر دیا

    پاکستانی کمپنی نے غزہ جنگ سے متاثرہ بچی سدرہ کو مصنوعی بازو فراہم کر دیا

    مصنوعی ہاتھ بنانے والی معروف پاکستانی کمپنی بایونکس نے غزہ میں جنگ سے متاثرہ کم سن بچی سدرہ کو مصنوعی بازو لگا دیا، جو اس انسان دوست مشن کی پہلی کامیابی ہے۔

    کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں بتایا کہ یہ اقدام اردن میں موجود ان کے سرکاری شراکت دار "مفاز” کے تعاون سے ممکن ہوا۔ بایونکس کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک آغاز ہے، جس کا مقصد غزہ میں معذور ہونے والے افراد کی بحالی اور مدد فراہم کرنا ہے۔بیان کے مطابق، سدرہ جنگ کے دوران اپنے بازو سے محروم ہوگئی تھی، اور اب وہ بایونکس کی غزہ میں شروع کی گئی اس مہم کی پہلی مستفید بن چکی ہے۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ سدرہ کی کہانی غزہ کے ہزاروں متاثرین کے حوصلے اور مزاحمت کی علامت ہے۔بایونکس نے امید ظاہر کی کہ ان کا یہ اقدام غزہ میں جنگ زدہ افراد کو تحرک، اعتماد، امید، خودمختاری اور عزت نفس واپس دلانے میں معاون ثابت ہوگا۔ کمپنی نے عزم کیا کہ وہ جنگ سے متاثرہ علاقے میں زیادہ سے زیادہ معذور افراد تک پہنچنے کی کوشش جاری رکھے گی۔

    باجوڑ دھماکے میں شہید اسسٹنٹ کمشنر نے 30 سالہ قبائلی دشمنی کا خاتمہ کرایا تھا

  • حماس کا امریکی امدادی ادارے سے تعاون نہ کرنے کا انتباہ

    حماس کا امریکی امدادی ادارے سے تعاون نہ کرنے کا انتباہ

    غزہ: حماس کے زیرانتظام وزارت داخلہ نے فلسطینی عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکی امدادی ادارہ غزہ ہیومنٹیرین فاؤنڈیشن کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہ کریں۔

    عرب میڈیا کے مطابق، وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ ادارہ فلسطینی عوام کی امداد یا فلاح کے لیے نہیں بلکہ انہیں ذلیل کرنے اور شکار بنانے کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی امدادی مراکز اب فلسطینیوں کی شکار گاہیں اور تذلیل کی آماجگاہیں بن چکی ہیں۔

    حماس کی وزارت داخلہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج اور امریکی امدادی ادارے باہمی گٹھ جوڑ سے کام کر رہے ہیں، اور یہ ادارے غزہ میں بھوکے فلسطینیوں کے اجتماعی قتل عام کا ذریعہ بن رہے ہیں۔بیان میں فلسطینی عوام کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ ان اداروں سے ہر قسم کی لین دین اور تعاون سے گریز کریں اور ان کے جال میں نہ آئیں۔

    باجوڑ دھماکے میں شہید اسسٹنٹ کمشنر نے 30 سالہ قبائلی دشمنی کا خاتمہ کرایا تھا

  • باجوڑ دھماکے میں شہید اسسٹنٹ کمشنر  نے 30 سالہ قبائلی دشمنی کا خاتمہ کرایا تھا

    باجوڑ دھماکے میں شہید اسسٹنٹ کمشنر نے 30 سالہ قبائلی دشمنی کا خاتمہ کرایا تھا

    باجوڑ دھماکے میں شہید ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی، فیصل اسماعیل، خطے میں امن کے فروغ اور قبائلی تنازعات کے خاتمے کے حوالے سے نمایاں شہرت رکھتے تھے۔

    حال ہی میں انہوں نے 30 سال پرانی ایک خونریز قبائلی دشمنی کو دوستی میں بدلنے میں کلیدی کردار ادا کیا، جس میں سیکڑوں جانیں ضائع ہو چکی تھیں۔فیصل اسماعیل کی ایک یادگار گفتگو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے، جس میں ان کا اندازِ گفتگو اور لہجہ دوستی اور مفاہمت کے جذبات سے بھرپور ہے۔ وہ ناراض لوگوں کو منانے، دشمنوں کو دوست بنانے اور امن کو فروغ دینے کا ہنر رکھتے تھے۔

    ڈپٹی کمشنر باجوڑ کے مطابق، صدیق آباد پھاٹک کے قریب اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں فیصل اسماعیل، ایک تحصیلدار اور پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شہید ہو گئے۔شہید فیصل اسماعیل کا تعلق سوات کے دور افتادہ علاقے اوڈیگرام سے تھا۔ وہ ایک اسکول پرنسپل کے بیٹے اور دو بچوں کے باپ تھے۔

    نمل یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور بونیر، وانا اور کوہاٹ جیسے حساس علاقوں میں اہم انتظامی عہدوں پر فرائض انجام دیے۔ امن دوست رویے کی وجہ سے وہ عوام میں مقبول تھے، لیکن شدت پسند عناصر کو انسانیت کا درد رکھنے والا یہ افسر گوارا نہ ہوا۔36 سال کی عمر میں فیصل اسماعیل کو کئی اور دشمنیاں ختم کروانی تھیں، کئی اور دل جوڑنے تھے، مگر امن کے دشمنوں نے ان کا سفر ادھورا چھوڑ دیا۔

    راجستھان میں پاکستانی ہندو جوڑے کی مسخ شدہ لاشیں برآمد

    ملک بھر میں بارشوں کا الرٹ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

    ایئر چیف مارشل کی اسپیکر قومی اسمبلی کے پارلیمانی کردار کی تعریف

  • راجستھان میں پاکستانی ہندو جوڑے کی مسخ شدہ لاشیں برآمد

    راجستھان میں پاکستانی ہندو جوڑے کی مسخ شدہ لاشیں برآمد

    راجستھان (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جیسلمیر میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان شادی شدہ جوڑے کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کی شناخت 17 سالہ روی کمار اور 16 سالہ شانتی بائی کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں کا تعلق سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل میرپورماتھیلو کے گاؤں غلام حسین لغاری سے بتایا جا رہا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جوڑا غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر کے بھارت میں داخل ہوا تھا اور ابتدائی شواہد کے مطابق شدید گرمی اور پیاس کے باعث بھارتی ریگستان میں جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں کی لاشیں ایک درخت کے نیچے سے ملی ہیں اور ان کے پاس سے پاکستانی شناختی کارڈز اور موبائل سم کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔

    پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ موت 8 سے 10 روز قبل واقع ہوئی، تاہم حتمی سبب پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد معلوم ہو سکے گا۔ جوڑے نے 12 روز قبل گھر والوں کو بتائے بغیر روانگی اختیار کی تھی، جس کے بعد کئی روز تک ان کا کوئی پتہ نہ چل سکا۔

    روی کمار کے والد دیوان جی نےنجی ٹی وی کو بتایا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے بھارت کے علاقے جیسلمیر میں دو لاشیں ملنے کی اطلاع ملی، بعد ازاں تصاویر سے تصدیق ہوئی کہ وہ لاشیں ان کے بیٹے اور بہو کی تھیں۔

    رپورٹ کے مطابق دونوں میاں بیوی کی آخری رسومات بھارت میں ہی ادا کر دی گئی ہیں۔ واقعے نے سرحد پار انسانی جانوں کے خطرات اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ کے حساس مسئلے پر ایک بار پھر توجہ مرکوز کر دی ہے۔

  • ملک بھر میں بارشوں کا الرٹ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

    ملک بھر میں بارشوں کا الرٹ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی ،سٹی رپورٹرجواداکبر) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 6 سے 10 جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں، آندھی، طوفان اور متعدد علاقوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق شدید موسمی حالات کے باعث شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

    ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ پنجاب کے اضلاع اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، لاہور، قصور، اوکاڑہ، ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، چترال، کوہستان، شانگلہ، بونیر، بٹگرام، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، ملاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، ہری پور، بنوں اور کوہاٹ میں گرج چمک اور طوفانی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    گلگت بلتستان کے علاقوں گلگت، اسکردو، ہنزہ، استور، دیامر، گانچھے اور شگر میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ آزاد کشمیر کے مظفرآباد، وادی نیلم، راولا کوٹ، حویلی اور باغ میں بھی شدید بارشیں متوقع ہیں۔

    سندھ کے شہروں سکھر، نوابشاہ، کشمور، حیدرآباد، کراچی، تھرپارکر، میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، جامشورو، ٹنڈو الٰہ یار، ٹھٹہ، بدین، مٹھی، گھوٹکی، خیرپور، شکارپور، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں تیز بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات، خضدار، آواران، بارکھان، جعفرآباد، کوہلو، سبی، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، لسبیلہ اور نصیرآباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت کی ہے، جبکہ عوام کو بھی احتیاط برتنے اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    ادارے نے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو خاص طور پر ہوشیار رہنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں 1122 یا متعلقہ ضلعی کنٹرول روم سے فوری رابطے کی ہدایت کی ہے۔

  • اوکاڑہ: انسداد ڈینگی مہم تیز، مون سون میں چیکنگ اور سرویلنس بڑھانے کی ہدایت

    اوکاڑہ: انسداد ڈینگی مہم تیز، مون سون میں چیکنگ اور سرویلنس بڑھانے کی ہدایت

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار ملک ظفر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت جاری اقدامات، ڈینگی سرویلنس، ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ، اور انسپیکشن اہداف کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد ابراہیم ارباب نے ہدایت کی کہ مون سون کے دوران ڈینگی سرویلنس کو مزید مؤثر اور مربوط بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بارشی پانی کے جمع ہونے سے ڈینگی مچھر کی افزائش ہوتی ہے، اس لیے نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی مقام پر پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔

    انہوں نے متعلقہ اداروں کو تاکید کی کہ حکومت پنجاب کی جانب سے طے کردہ انسپیکشن ٹارگٹس کو ہر صورت مکمل کیا جائے اور کارروائیوں کا ریکارڈ باقاعدگی سے ڈیش بورڈ پر اپلوڈ کیا جائے۔ ڈینگی سکواڈ کو متحرک کرنے اور موذوں مقامات پر مسلسل چیکنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی گئی تاکہ ڈینگی لاروا کو پنپنے کا موقع نہ ملے۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے انسداد ڈینگی مہم میں تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے عمل کو بھی تسلسل سے جاری رکھنے پر زور دیا تاکہ شفافیت اور کارکردگی کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔ اجلاس میں انسداد ڈینگی کے لیے تمام محکموں کے مابین بھرپور تعاون کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔