چین سے21 الیکٹرک بسیں 7 سال بعد لاہور پہنچ گئیں

7 سال کے طویل انتظار کے بعد لاہور کے شہریوں کے لیے الیکٹرک بسیں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔ 21 الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ گئیں،6مزید ا لیکٹرک بسیں کل لاہور پہنچ جائیں گی۔

باغی ٹی وی کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر کا کہنا ہے 15فروری تک لاہور کی سڑکوں پر الیکٹرک بسیں رواں دواں ہوں گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازافتتاح کریں گی۔مجموعی طور پر27 الیکٹرک بسیں پہلے فیز میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر چلیں گی،لاہور میں مزید 500سےزائدالیکٹرک بسیں بھی چلائی جائیں گی۔2018 سے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے متعدد روٹس بند ہونے کے بعد شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت سے محروم تھے۔ تاہم، پنجاب حکومت نے 27 الیکٹرک بسوں کو پہلے فیز میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر چلانے کا اعلان کیا ہے۔

الیکٹرک بسیں روٹ نمبر 3 پر گرین ٹاؤن سے ریلوے اسٹیشن تک چلائی جائیں گی۔بسوں کی چارجنگ کے لیے گرین ٹاؤن میں چارجنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے۔ہر بس میں 60 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، جو ماحول دوست اور آرام دہ سفر فراہم کرے گی۔بسوں کے کرایوں کا تعین کیبنٹ کمیٹی کرے گی، جبکہ ان الیکٹرک بسوں کا باقاعدہ افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 15 فروری کو کریں گی۔پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے فیصل آباد اور بہاولپور کے لیے بھی الیکٹرک بسوں کے ٹینڈر جاری کر دیے ہیں، جو صوبے بھر میں جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ سسٹم کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔واضح رہے اس وقت اسلام آباد، کراچی میں بھی الیکٹرک بسیں آپریشنل ہیں اور ہزاروں شہری اس سے مستفید ہورہے ہیں۔

Comments are closed.