مظفرگڑھ کے نواحی علاقے کلروالی بستی ماہی والہ میں کنواں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے تین مزدور مٹی تلے دب گئے

0
33

مظفرگڑھ کے نواحی علاقے کلروالی بستی ماہی والہ میں کنواں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے تین مزدور مٹی تلے دب گئے چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ایک کو زندہ جبکہ دو مزدور دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے
مظفرگڑھ کے نواحی تھانہ شہرسلطان کی حدود کلروالی بستی ماہی والہ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں تین مزدور بور کے کنواں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے تین مزدور جن میں محمد ادریس ‘ محمد زاہد اور ہدایت اللہ شامل ہیں مٹی تلے دب گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کام شروع کردیا چار گھنٹے کی محنت کے بعد ایک مزدور محمد ادریس کو زندہ جبکہ دومزدوروں محمد زاہد اور ہدایت اللہ کو مردہ حالت میں نکال لیا مرحومین کی وفات کی اطلاع ملتے ہی گھروں میں کہرام مچ گیا اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی

مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

Leave a reply