*وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان/ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کا دورہ

0
33

*وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان/ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کا دورہ
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کا اچانک دورہ گزشتہ ہفتے نو عمر قیدی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کی از خود تحقیق کرنے پہنچا ہوں۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب، ڈی آئی جی ڈی جی خان ریجن اپنی ابتدائی رپورٹ میں اس واقعے کی نفی کر چکے ہیں۔ جیل انتظامیہ، میڈیکل آفیسر اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے معائنے میں بھی بدفعلی ثابت نہیں ہوئی تھی۔ یہ سارا واقعہ جیل انتظامیہ کو بدنام کرنے کی سوچی سمجھی سازش تھی۔جیلوں میں قیدیوں کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات بالکل واضح ہیں۔کسی قیدی یا حوالاتی کے ساتھ غیر انسانی اور غیر مناسب سلوک کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے جیل کے ہسپتال، کچن، بچوں کے بیرک کا بھی معائنہ کیا۔ فیاض الحسن چوہان نے جیل سپرنٹینڈنٹ سمیت تمام عملے کے ساتھ گفتگو کی۔ گزشتہ پانچ ماہ میں پندرہ جیلوں کے سرپرائز دورے کر چکا ہوں۔محکمہ جیل خانہ جات محدود وسائل کے باوجود بہترین انداز میں اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ فیاض الحسن چوہان
جیل کے دورے کے بعد سرکٹ ہاؤس میں ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین صاحب اور مرزا مدثر بیگ میڈیا کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب پاکستان تحریک انصاف معظم علی قریشی ضلعی انفارمیشن سیکٹری پاکستان تحریک انصاف بھی ہمراہ تھے۔

مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

Leave a reply