بورےوالا : ڈکیتی کی واردات ٹریس کر لی گئی

0
46

بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ ماڈل ٹاون کی طرف سےڈکیتی کی واردات ٹریس، 3ملزمان گرفتار، 21لاکھ سے زائد رقم اور اسلحہ برآمد

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ماڈل ٹاون نے صرافہ مارکیٹ میں ڈکیتی کی واردات کا سراغ لگا لیا۔ تین خطرناک ملزمان گرفتار 21 لاکھ سے زائد کی مسروقہ رقم برآمد۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس پی بورےوالا آصف رضا نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ اس مسمیان ہارون زاہد وغیرہ جو چیچہ وطنی کے رہائشی ہیں اور سونے کا کاروبار کرتے ہیں 11 جون کو اپنی گاڑی کار نمبری 655 CA پر زاہد لیبارٹری کپڑا مارکیٹ بورےوالا بابت ادائیگی رقم سونا مبلغ 69 لاکھ روپے چیچہ وطنی سے صرافہ بازار بورےوالا آئے ابھی یہ لوگ گاڑی روک کر نیچے اترے ہی تھے کہ اتنے میں 6 مسلح ڈاکو ایک کار نمبری LEF -6177 جو پیچھے پیچھے آئے اور اسلحہ کے زور پر ہارون زاہد وغیرہ کو روکا اور اسلحہ کے زور پر رقم چھین کر فرار ہو گئے تھے جس پر تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کی۔ ڈی پی او وہاڑی نجیب الرحمان بگوی اور اے ایس پی بورےوالا آصف رضا کی ہدایت پر پولیس نے دن رات محنت کر کے تین خطرناک ڈاکو اسلم دولتانہ سکنہ خانیوال ، یار محمد عرف یارو موچی سکنہ کبیروالا ، عثمان راجپوت سکنہ شاکر کالونی سکنہ چیچہ وطنی کو گرفتار کیا ۔ مذکورہ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں کافی مقدمات درج ہیں اور مذکورہ ملزمان کے قبضہ سے پولیس نے مسروقہ رقم 21 لاکھ 43 ہزار روپے نقدی اور پسٹل سیون ایم ایم اسلحہ ناجائز برآمد ہوچکا ہے۔ اس مقدمہ میں دیگر 4 ملزمان سعید عرف عثمان سکنہ فرید ٹاون ساہیوال ، ذوالفقار علی سکنہ ساہیوال ، شوکت علی عرف شوکی سکنہ کبیروالا اور حافظ شفیق سکنہ ساہیوال کی گرفتاری باقی ہے۔ جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں.

Leave a reply