مولانا طارق جمیل سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی184 شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کا اعلان

0
48

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی کے موقع حکومت پاکستان نے مرحوم صادقین، احمد فراز، ڈاکٹر جمیل جالبی اور مولانا طارق جمیل سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی184 شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔

سول ایوارڈز کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔ چوبیس شخصیات کیلئے ستارہ شجاعت، ستائیس کیلئے ستارہ امتیاز اور چوالیس شخصیات کیلئے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعلان کیا گیا ہے۔سول ایوارڈز اپنے شعبوں میں بہترین خدمات انجام دینے والے ملکی وغیرملکی شخصیات کودیئے جائیں گے۔ معروف شاعر احمد فراز اورعظیم صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کیلئے نشان امتیاز کا اعلان کیا گیا

نشانِ امتیاز حاصل کرنے والی دیگر شخصیات میں شہرہ آفاق مصور اور خطاط صادقین نقوی، معروف مصور پروفیسر شاکر علی، مصور اور مجسمہ ساز مرحوم ظہورالحق اور ممتاز ادیب جمیل جالبی شامل ہیں۔علی بابا کے جیک ما کو ہلال قائد اعظم دینے کا اعلان کیا گیا۔ بشری انصاری اور طلعت حسین کیلئے بھی ستارہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔ فاروق قیصر، نعیم بخاری اور مرحوم عبدالقادر کیلئے بھی ستارہ امتیاز جب کہ سکینہ سموں اور نعمت سرحدی کو پرائیڈ آف پرفارمنس دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پنجاب سے تعلق رکھنے والے جواد قمر، خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی محترمہ صفیہ شہید، خیبر پختونخوا سے ہی تعلق رکھنے والے حیات اللہ، ملک سردار خان شہید،ممتاز خان داوڑ شہید، حیات اللہ خان داوڑ شہید، ملک محمد نیاز خان شہید، سپاہی اختر خان شہید، پنجاب سے تعلق رکھنے والے مہر محمد یاسر منظور اور محمد نوید صادق، خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے شفقت اللہ ملک، پنجاب سے تعلق رکھنے والے مصطفیٰ کمال پاشا شہید اور پروفیسر حافظ مقصود احمد شہید، ڈاکٹر بشیر احمد شہید، ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی، ڈاکٹر محمد آصف شہید، سندھ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شفقات اللہ شہید، ڈاکٹر یونس چنا شہید، ڈاکٹر ولایت علی گوپنگ، خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد جاوید شہید، ڈاکٹر منیر خان شہید، کورونا کے خلاف خدمات سرانجام دیتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ دینے والے گلگت بلتستان کے ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید، ملک اشدر شہید اور جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اخلاق شہید کے لیے ستارہ شجاعت کا اعلان کیا گیا۔

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

 

ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی شخصیات میں عبدالحامد، راجہ شاہد نذر، عبد المجید تلوکار، ڈاکٹر ساجد بلوچ، نعیم اللہ ڈار، حیدر علی بھٹی، محمد سلیم، امین بہادر، فیضان منصور، محمد انیق، ڈاکٹر نثار احمد صدیقی، پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد صدیقی، پروفیسر ڈاکٹر فرحان سیف، اداکارہ بشریٰ انصاری، اداکار طلعد حسین، مصور محمد عمران قریشی، صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی، کارٹونسٹ فاروق قیصر عرف انکل سرگم، اینکر پرسن نعیم الطاف بخاری، کرکٹر عبدالقادر مرحوم، رتھ لوئس، بریگیڈیئر رانا عرفان شکیل رامے، لیفٹیننٹ کرنل فاروق شہباز، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، سبرینا کھیتری، احمد عرفان اسلم، عدنان اسدر علی اور پیر سید لخت حسنین شامل ہیں۔ کل ستائیس شخصیات کو حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز عطا کرنے کا اعلان کیا گیا۔

پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

یوم آزادی، موٹروے پولیس کا قومی شاہرات پر فلیگ مارچ

یوم آزادی پاکستان پر وزیراعظم نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

ہم معیشت بہتر کرکے مسلم امہ کی قیادت حاصل کرسکتے ہیں،صدر مملکت

یوم آزادی،حریت رہنما سید علی گیلانی کوپاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازا گیا

مستحکم پاکستان کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے ضروری ہے،سراج الحق

پاکستان کو اپنائیت دینی ہو گی،وفاقی وزیر ہوا بازی کا یوم آزادی کی تقریب سے خطاب

حکومت پاکستان نے چوالیس شخصیات کے لیے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعلان کیا ہے جن میں روتھ وینی لیکردال، لیاقت علی، ،محمد فضیل، ڈاکٹر کرن اقبال، ڈاکٹر قراۃ العین، انعام الرحمان، منیر احمد، ڈاکٹر شکیل عباس روفی، عمر اصغر، محمد مظہر اقبال، ڈاکٹر عامر شہزاد، زاہد نور پراچی، سلیم اختر، خالد مسعود گوندل، پروفیسر ڈاکٹر رئیسہ بیگم گل، نعمت اللہ عرف نعمت سرحدی، اداکارہ صائمہ شاہ المعرف ریشم، اداکار ہمایوں سعید، اداکارہ سکینہ سموں، گلوکار محمد علی شہکی، گلوکارہ ثریا خان (مہ جبین قزلباش)، گلوکار کرشن جی، گلوکار علی ظفر، نعت خوان اور صوفی گلوکارہ حنا نصراللہ، آرٹسٹ دریان خان، ذوالفقار علی، ڈاکٹر عبد القدوس عارف (اے کیو عارف)، محمد باقر، شفیق فاروقی، محمد فہیم، سرمد صہبائی ، قوال آصف علی خان سنتو، اندو مریم مِٹھا، محمد یوسف، مہتاب محبوب، مرزا اطہر بیگ، عباسین یوسفزئی، شاعر تاج محمد جویو، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری، فرحان محبوب، محمد عرفان، حیدر علی، مولانا طارق جمیل اور عبد المجید قریشی شامل ہیں۔

پاکستان کے لیے خدمات سرانجام دینے پر حکومت نے چھ شخصیات کے لیے ستارہ قائداعظم کا اعلان کیا ہے جن میں چین سے تعلق رکھنے والے یِنگ یانگ، چین سے ہی تعلق رکھنے والے لی فینگرون، لی منگ شان، ترکی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر سیلل سوئیڈان برطانیہ سے تعلق رکھنے والے مرحوم ڈاکٹر طارق شفیع اور برطانیہ سے ہی تعلق رکھنے والے میاں فیصل راشد شامل ہیں۔

پاکستان کے لیے خدمات سرانجام دینے پر حکومتِ پاکستان نے امریکی شہری رچرڈ گیرے ہوروٹز کو ستارہ خدمت جب کہ ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے جین ٹیلر کو تمغہ پاکستان اور تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے انومت امت کو تمغہ قائد اعظم عطا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز نشان پاکستان دیا گیا،پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشانِ پاکستان کا اعزاز دیا گیا۔ یہ اعزاز پاکستان کے صدر عارف علوی نے ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب میں عطا کیا۔ یہ اعزاز اسلام آباد میں حریت رہنماوں نے وصول کیا۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اسی ماہ وزیراعظم عمران خان نے 14 اگست کو بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشانِ پاکستان دینے کا اعلان کیا تھا۔ 29 ستمبر 1929 کو پیدا ہونے والے 88 سالہ سید علی گیلانی مقبوضہ کشمیر پر 72 سال سے جاری بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کی توانا آواز ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اوریئنٹل کالج پنجاب یونیورسٹی کے گریجویٹ بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کا آغاز جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے کیا تھا۔

ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقد کی گئی جشنِ آزادی کی مرکزی تقریب میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پرچم کشائی کی۔ تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی شریک ہوئے۔

قومی آزادی آئینی اور قانونی حقوق کے تحفظ سے جڑی ہے.قمر زمان کائرہ

Leave a reply