23 اگست سےکراچی میں مزید بارشوں کا امکان

0
33

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کراچی میں مزید بارشوں کا امکان ہے-

باغی ٹی وی :چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ وسطی بھارت میں موجود مون سون سسٹم سندھ پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں 24 اور 25 اگست کو کراچی میں بادل برس سکتے ہیں۔

ٹنڈومستی اورگمبٹ کےدرمیان بارش کے باعث ریلوےٹریک پرشگاف ،ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہوا کا شدید کم دباؤ ڈپریشن کی صورت میں وسطی بھارت پر موجود ہے جو بھارتی ریاست راجستھان کی جانب بڑھ رہا ہے مون سون سسٹم کا زیادہ ترحصہ زمین پرہونے کے باعث شدت زیادہ ہے۔ 23 اگست کو مون سون سسٹم مشرقی سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے، مون سون سسٹم کے زیر اثر کراچی، وسطی و بالائی سندھ اور بلوچستان میں بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ سسٹم کے دو ٹریک موسمیاتی نقشے دکھا رہے ہیں، پہلے ٹریک میں مون سون سسٹم کا رخ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب کی جانب بھی ہو سکتا ہے، دوسرے ٹریک میں اس کا رخ مغرب کی جانب بھی ہو سکتا ہے، مغرب کی جانب ہونے پر سسٹم سندھ میں وسیع پیمانے پر بارش کا باٰعث بن سکتا ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں 24 سے 25 اگست کی شام تک بارش کا امکان رہے گا جبکہ بلوچستان کے شمال مشرقی اور جنوبی اضلاع میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔

دوسری جانب اندرون سندھ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے،خیرپور میں احمد پور کے قریب گوٹھ پنگیار وڈا میں مسجد کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 8 افراد جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہوئے۔

لاہور: ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کیلئےتمام سوئمنگ پولز بند کرنے کا حکم دے دیا

اسسٹنٹ کمشنر خیرپور کے مطابق بارش کے باعث 50 سے زائد افراد نے مسجد میں پناہ لے رکھی تھی تاہم وزن زیادہ ہونے کے باعث مسجد کی کچی چھت گر گئی اور متعدد افراد دب گئے۔

ادھر خیرپور ہی کے علاقے پریالو میں مکان کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے شکارپور کے نواحی علاقے میں بھی کچے مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور ایک خاتون شامل ہے۔

دادو میں بھی بارش کے باعث گاؤں بٹ سرائی میں مکان کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا جس میں خاتون اور 2 بچیاں جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے دادو ہی کے گاؤں منگی کابھان میں بھی مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

دریائے سندھ میں طغیانی ،ہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب ،8 لاکھ کیوسک سیلاب کے ریلے کا…

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ بھر میں معمول سے 500 فیصد زائد بارشیں ہوئی ہیں –

انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ میں آج گڈو بیراج پر ہائی فلڈ ہوگا، کل شام تک سکھر بیراج سے بھی اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزرے گا جس کے لیے حساس ترین مقامات پر تیاریاں مکمل ہیں اور مشینری تیار ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں معمول سے 500 فیصد زائد بارشیں ہوئی ہیں اور غیر معمولی بارشوں کے باعث بیراجوں پر ہائی الرٹ کی ہدایت کی ہے سکھر میں ایک دن میں 184 ملی میٹر بارش ہوئی، شہر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے جہاں انفرا اسٹرکچر کی بحالی کا کام کررہے ہیں۔

تعلیمی ادارے ایک ہفتے کےلیے بندکردیئے گئے

Leave a reply