بنوں،لکی مروت:طوفانی بارش، آندھی،چھتیں اور دیواریں گرنے سے 23 جاں بحق،150 زخمی

لکی مروت،بنوں،باغی ٹی وی (نمائندگان )طوفانی بارش،چھتیں اور دیواریں گرنے سے 23 جاں بحق،150 زخمی
تفصیل کے مطابق بنوں ڈی ایچ کیوہسپتال ،خلیفہ گلنواز ہسپتال میں 18افراد جاں بحق ہوئے ہیں،جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،جبکہ خلیفہ گلنواز اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 96 افراد زخمی حالت میں لائے گئے ہیں ۔جن میں سے 11 معمولی زخمیوں کوفرسٹ ایڈ دیکر فارغ کر دیا گیا ۔جبکہ 84 افراد کا علاج کیا جا رہا ہے ۔دور دراز دیہاتوں سے زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔
بنوں کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے ۔انتظامات کی نگرانی ڈپٹی کمشنر منظور احمد آفریدی خود کر رہا ہے،جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھی ہسپتال میں موجود ہیں ،
لکی مروت میں طوفانی بارش اور آندھی کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے،ہسپتال ذرائع کاکہناہے کہ مرنے والوں میں 4 بچے اور ایک خاتون شامل جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 55سے ذائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ،اموات چھتیں اور دیواریں گرنے سے ہوئیں ہیں ،طوفان کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ،درخت اور کھمبے گرنے سے کئی سڑکیں بند ،ریسکیو 1122 کا عملہ تاحال زخموں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے میں مصروف ہے
ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالہادی بھی طوفانی بارش کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئے ہیں ، ڈپٹی کمشنر جا سرائے نورنگ ہسپتال میں خراب ایکسرے مشین پر برہمی کا اظہار،لواحقین کاکہنا ہے کہ طوفان کی وجہ سے زخمی ہونے والوں کو ایکسرے میں شدید مشکلات کا سامنا۔

Leave a reply