نواز شریف کا اے پی سی میں ممکنہ خطاب، حکومت نے بھی بڑا اعلان کر دیا

0
32

نواز شریف کا اے پی سی میں ممکنہ خطاب، حکومت نے بھی بڑا اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف کا اے پی سی سے خطاب نشر ہواتو پیمرا اور دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے

شہباز گل کا کہنا تھا کہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ مفرور مجرم سیاسی سرگرمیوں کا حصہ ہواور وہ بھاشن دے؟ شریف خاندان جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتا، بیماری پر بھی غلط بیانی کرتے ہیں،

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی تھی، نواز شریف نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کی ہے، نواز شریف آل پارٹیز کانفرنس سے ویڈیو خطاب کریں گے۔

اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کی میزبانی پاکستان پیپلز پارٹی کرے گی اور یہ کانفرنس 20 ستمبر کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہو گی، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کی طرف سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلیفون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں اور عدالت نے نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے نواز شریف کی درخواستیں مسترد کر دیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حاضری سے استثنی اور نمائندہ مقرر کرنے کی درخواستیں مسترد کردیں

عدالت نے نواز شریف کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا.نوا زشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 22 ستمبر کیلئےجاری کیےگئے، نوازشریف کو مفرور قرار دینےکی کارروائی شروع کر دی گئی نمائندے کے ذریعے پیروی کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی

نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو

نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت

نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

نواز شریف لندن میں علاج کے لئے گئے تھے کرونا وائرس کے آنے کے بعد نواز شریف کے علاج بارے ذاتی معالج بھی خاموش ہیں نواز شریف کے پلیٹ لٹس کے اتار چڑھاؤ بارے کوئی خبر نہیں دی جا رہی.اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، فیملی ممبران اور ڈاکٹر عدنان بھی میاں نواز شریف کی صحت بارے خاموش ہیں،میاں نواز شریف کی صحت بارے معلومات کے لئے رابطہ کیا تو جواب نہیں دیا جا رہا

شہباز شریف بھی نواز شریف کے ہمراہ لندن گئے تھے لیکن وہ کرونا کے پھیلاؤ کے بعد واپس آچکے ہیں، شہباز شریف کرونا کے حوالہ سے حکومت پر روزانہ تنقید تو کر رہے ہیں لیکن نواز شریف کی صحت بارے وہ بھی خاموش ہیں، مریم نواز نے بھی لندن جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن حکومت نے جانے کی اجازت نہیں دی، مریم نواز نے بھی والد کی صحت بارے ابھی تک کوئی ٹویٹ نہیں کی.اب اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت کے لئے بلاول نے دعوت دی تو نواز شریف نے حامی بھر لی،

Leave a reply