23 سالہ تھیلیسیمیا کا مریض چل بسا،اہل علاقہ کو وصیت

0
54

قصور
کنگن پور میں 23 سالہ تھیلیسیمیا کا مریض بچہ فوت ہو گیا جس کا جنازہ صبح 8 بجے ادا کیا گیا،بچے نے چند دن قبل قصور میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے ہسپتال بنوانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا،تھیلیسیمیا کیئر فاؤنڈیشن کنگن پور نے 23 سال بچے کو اپنے خرچ پر خون مہیا کیا

تفصیلات کے مطابق قصور کے شہر کنگن پور میں کل 23 سالہ تھیلیسیمیا کے مریض بچے رانا محمد یونس ولد ماسٹر محمد یونس نے وفات پائی جس کی نماز جنازہ آج صبح 8 بجے
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کنگن پور میں ادا کر دی گئی
اپنی وفات سے کچھ عرصہ قبل اس بچے نے تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے قصور میں ہسپتال بنوانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے لئے اس نے مخیر حضرات اور گورنمنٹ سے اپیل کی تھی
کنگن پور میں عرصہ دراز سے تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن 100 کے قریب مریض بچوں کو خون مہیا کرنے کے ساتھ ان کی ضروریات زندگی کی ہر چیز مہیا کر رہی ہے
لوگوں نے 23 سال تک تھلیسیمیا کے مریض بچے کو خون مہیا کرنے پر تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور اس ادارے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے

Leave a reply