بجلی کا تاریخی بریک ڈاؤن، 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بجلی مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی

ملک میں بجلی کے تاریخی بریک ڈاؤن کو 24 گھنٹے گزرگئے لیکن بحالی آپریشن جاری ہونے کے باوجود بجلی مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی۔

باغی ٹی وی : کراچی، پشاور، لاہور، ملتان، فیصل آباد، منڈی بہاوالدین، بھکر، مظفرآباد سمیت مختلف شہروں میں بجلی جزوی طور پر بحال کردی گئی ہے جبکہ ملک بھر میں بجلی کی بحالی آج دوپہر تک ہونے کا امکان ہے۔

ملک بھرمیں بجلی کابریک ڈاؤن،ٹیکسٹائل سیکٹرکو70 ملین ڈالرزکانقصان ،اپٹما

کراچی میں 24 گھنٹے بعد ایک مرتبہ پھر مختلف علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی ہے،بجلی بحالی کے بعد گلستان جوہر بلاک 8 میں ایک بار پھر لوڈ شیڈنگ ہوئی ہے، اس کے علاوہ کشمیرکالونی ، اختر کالونی سمیت، پی ای سی ایچ ایس اور گارڈن کے علاقوں میں بھی پھر بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

ملیر، ماڈل کالونی، رفاع عام، الفلاح سوسائٹی میں بجلی ایک بار پھر غائب ہوگئی ہےکشمیرکالونی،اخترکالونی، یاسین آباد گلشن شمیم ،لانڈھی خرم آباد میں بجلی معطل ہے، لیاقت آباد سی ون ایریا میں 24 گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی۔

دوسری جانب وزارت توانائی نے ملک بھر کے تمام گرڈ اسٹیشنوں پر بجلی بحال کرنے کا دعویٰ کیا ہے وزارت توانائی کے مطابق ملک بھرمیں این ٹی ڈی سی کے 1112 گرڈ اسٹیشنز پربجلی بحال کردی گئی ہے، بجلی کی موجودہ پیداوار 9 ہزار 704 میگاواٹ ہے۔


وزارت توانائی کے مطابق پیسکوکے تمام 113، آئیسکو کے تمام 111 اور گیپکوکے تمام 60 گرڈ اسٹیشنوں کی بجلی بحال کردی گئی اس کے علاوہ لیسکوکے تمام 176، فیسکوکے تمام 110 اور میپکوکے تمام 138 گرڈ اسٹیشنوں کی بجلی بحال کردی گئی۔

واضح رہے کہ بجلی کی بندش سے ملک بھر میں صنعتوں کا کام ٹھپ ہوگیا، ملک بھرمیں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے ایک دن میں ٹیکسٹائل سیکٹرکو70 ملین ڈالرزکانقصان ہوا ،ملک کے 50 فیصد سے زائد پیٹرول پمپوں پر پیٹرول اور ڈیزل ختم ہو گیا، پیٹرول پمپوں پر صارفین کی قطاریں لگ گئیں۔

بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف اسپتالوں میں آپریشن ملتوی کردیئے گئے، دھابیجی سے کراچی کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی،جس سے شہرکو یو میہ 44 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے 30 کروڑ گیلن سے زائد پانی شہر کو فراہم نہیں کیا ا سکا جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بری طرح متاثر ہوگئی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 72 انچ قطر کی لائن نمبر 5 پھٹ گئی جس کی وجہ سے مزید دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی بندش پر نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔

وزير مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کہتے ہیں بجلی کا بریک ڈاؤن انفرااسٹرکچر کی کمزوری کا نتیجہ ہے، ہم نے بجلی کی پیداوار میں تو اضافہ کرلیا مگر بجلی کی ٹرانسمیشن سسٹم کو مضبوط نہ بنا سکے۔

Comments are closed.