fbpx

24گھنٹوں میں کورونا سے صرف راولپنڈی میں کتنے افراد لقمہ اجل بنے

24گھنٹوں میں کورونا سے صرف راولپنڈی میں کتنے افراد لقمہ اجل بنے

باغی ٹی وی : ، ڈی سی انوارالحق کے مطابق راولپنڈی میں24گھنٹوں میں کورونا سے 9افراد انتقال کرگئے، راولپنڈی میں اب تک 1لاکھ 12ہزار 316 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، راولپنڈی میں24گھنٹوں میں 75افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، راولپنڈی میں 95ہزار795شہریوں اور 16 ہزار521 فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی گئی،

راولپنڈی میں اب تک 24ہزار 142 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے. اب تک 1ہزار469 کورونا کے مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں. راولپنڈی میں کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 898 ہے.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 79 اموات ہوئی ہیں-

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 45 ہزار954 ٹیسٹ کئے گئے4 ہزار213 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 9.16 فی صد رہی۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار149 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 34 ہزار146 ہو چکی ہے۔

ورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور تیسرے مرحلے میں50تا60 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

این سی او سی کے مطابق 40 سے 49 سال تک کی عمر کے لوگوں کی ویکسین کے لئے رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے ویکسین لگوانے کی لئے قومی شناختی کارڈ نمبر 1166 پر پیغام بھیجنا ہو گا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.