کورونا وائرس: 24 گھنٹوں میں مزید دو افراد چل بسے

0
26

کورونا وائرس کی شرح میں ملک بھر میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد کورونا مثبت کیسز کی شرح ساڑھے تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 99 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 779 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ پانچ تین فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔


تاہم وائرس سے مزید دو افراد انتقال کر گئے ہیں، جب کہ 182 مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ ماسک پہننا اور ویکسین لگوانا بھی ضروری ہے۔

Leave a reply