یہودی افواج کی وحشیانہ بمباری،غزہ میں9 بچوں سمیت 24فلسطینی شہید:مگرمسلمانوں پرخاموشی طاری

0
107

مقبوضہ بیت المقدس:یہودی افواج کی وحشیانہ بمباری،غزہ میں9 بچوں سمیت 24فلسطینی شہید:مگرمسلمانوں پرخاموشی طاری ،اطلاعات کے مطابق نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم میں شدت آگئی۔

غزہ سے ذرائع کے مطابق بے رحم سرائیلی فورسز نے غز ہ پر فضائی بم برسا دیئے۔ بچوں سمیت متعدد افراد کو شہید کر دیا۔ صہیونی بمباری کے بعد غزہ میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے مسجد الاقصی کی بے حرمتی پر جوابی حملہ کیا۔ مقبوضہ بیت المقدس سے سو کلومیٹر دور غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر میزائل داغے، حملے کے خوف سے اسرائیلی پارلیمنٹ کو خالی کروالیا گیا۔حماس نے ٹینک شکن میزائل سے اسرائیلی فوج کی گاڑی بھی تباہ کر دی۔

حماس کے حملے کے خوف سے انتہا پسند یہودیوں کو مسجد الاقصی میں داخلے کا فیصلہ بھی ترک کرنا پڑا، مسجد الاقصی کے دروازے سے واپس لوٹ گئے۔

بعض صہیونی شہریوں نے مسجد الاقصی کے احاطے میں آگ لگا دی۔ انتہا پسند آگ کے مناظر دیکھ کر خوش ہوتے رہے۔

حملوں میں 300 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے

Leave a reply