25 روز تک عازمینِ حج کے علاوہ کسی کو بھی عمرہ ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی

0
132

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ 25 روز تک عازمینِ حج کے علاوہ کسی کو بھی عمرہ ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی۔

باغی ٹی وی :غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق 25 روز کی مدت کے دوران عمرہ کے مناسک کو صرف حجاج تک محدود رکھا جائے گا تاکہ عازمین حج کو سہولیات مہیا کی جاسکیں۔

ترکی اورسعودی عرب نے پُرانی تلخیوں کوبھلاتے ہوئےنئے دورکا آغازکردیا

دوسری جانب مسجدحرام میں معاون جنرل صدر ڈاکٹر سعد بن محمد نے حج سیزن 1443ھ کی اہم ترین تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا ہے وزارت حج نے عندیہ دیا کہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے ریزرویشن دوبارہ عتمرنا ایپ کے ذریعے 20 ذی الحجہ 1443ھ بروز منگل سے ممکن ہوگی۔


گزشتہ دنوں سعودی حکومت نے غلاف کعبہ کو جسے کسویٰ کہا جاتا ہے زمین سے 3 میٹر اوپراٹھا دیا تھا۔ غلاف کعبہ اٹھانے کے بعد خانہ کعبہ کے گرد احرام کی علامت کے طورپر سفید کپڑا لپیٹ دیا گیا ہے۔ خانہ کعبہ کے گرد سفید کپڑا ڈھانپ کر علامتی طور پر حج سیزن کے آغاز کا اعلان بھی کیا جاتا ہے۔

کویت: جعلی خبریں پھیلانے کا الزام،حکومت نے 90 نیوز ویب سائٹس کے لائسنس منسوخ

واضح رہے کہ وزارت حج نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث دو برس تک محدود حج کے بعد سعودی عرب نے اس سال عازمین حج کی تعداد 10لاکھ تک بڑھائی ہے گزشتہ دو برسوں کے دوران صرف سعودی عرب میں رہنے والے چند ہزار عازمین کو ہی فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

عازمین حج کی تعداد میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے وزارت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکہ میں صرف ایسے عازمین حج کو آنے کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے کووڈ انیس کے دونوں ویکسین لگوالیے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی عمر 65برس سے کم ہونی چاہئے۔

سعودی وزارت حج و عمر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ خادم الحرمین شریفین کے لیے جہاں اس امر کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان ایک محفوظ او روحانی ماحول میں فریضہ حج ادا کرسکیں اور مسجد نبوی کی زیارت کرسکیں وہیں عازمین حج نیز مسجد نبوی کے زائرین کی صحت وسلامتی اور سکیورٹی کو یقینی بنانا بھی ان کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

کویت کی پارلیمنٹ تحلیل، قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان

Leave a reply