مقبوضہ بیت المقدس مسجد اقصی میں نماز جمعہ میں 25،000 فلسطینی شریک

0
38

مقبوضہ بیت المقدس :مقبوضہ بیت المقدس مسجد اقصی میں نماز جمعہ میں 25،000 فلسطینی شریک ہوئے،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فورسز کی وسیع پیمانے پر پابندیوں کے باوجود ، مسجد اقصیٰ میں آج کم از کم 25،000 نمازیوں کی شرکت کے ساتھ نماز جمعہ ادا کی گئی۔

ادھر ، صہیونی حکومت کی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے داخلی راستوں اور اس کے آس پاس والے محلوں پر سخت پابندیاں عائد کردی تھیں ، اور نمازیوں کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہے تھے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی افواج کی طرف سے پھرفائرنگ اورفلسطینیوں‌پرتششد جاری ہے ، جس کی عالم اسلام میں سخت مذمت کی جارہی ہے

Leave a reply