وہ کیسا عاشق ہوگا جو آقاﷺ کی بات نہ مانے؟ علامہ طاہر اشرفی

وہ کیسا عاشق ہوگا جو آقاﷺ کی بات نہ مانے؟ علامہ طاہر اشرفی باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں عید میلاد النبیﷺ پرقومی سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا صدرمملکت عارف علوی قومی سیرت کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے،سیرت کانفرنس سے وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سنتوں پر عمل کرنے کا عزم کرنا ہے،نبی اکرم ﷺنے فرمایا سچ میں نجات اور جھوٹ میں ہلاکت ہے ،کیا ہم یتمیوں کے سر پر دست شفقت رکھتے ہیں؟صرف دعویٰ کافی نہیں، عمل کی ضرورت ہے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اپنائے بغیر نجات کا رستہ نہیں مل سکتا،ہمیں عزم کرنا ہے کہ آقاﷺکے راستے پر چلنا ہے،وہ کیسا عاشق ہوگا جو آقاﷺکی بات نہ مانے،آج احتساب کیلئے کوئی تیار نہیں،ہمیں خود اپنا احتساب کرنا ہے، علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے بچنے کیلئے ہمیں احتیاط کرنی ہے،احتیاط کے بغیر مسائل میں اضافہ ہوسکتا ہے ،موجودہ صورتحال میں تمام مسلمانوں کو یکجا ہونا ہے،نبی کریم ﷺکی توہین کسی صورت قبول نہیں،امت کے اتحاد کیلئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے، علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ ناموس مصطفی کے معاملہ پر پاکستان کا کردار … وہ کیسا عاشق ہوگا جو آقاﷺ کی بات نہ مانے؟ علامہ طاہر اشرفی پڑھنا جاری رکھیں