35 ہزار ماہوار تنخواہ کی بجائے 18 سے 25 ہزار
قصور
مزدور آج کے دور میں بھی اپنے حق سے محروم،کم سے کم تنخواہ 35 ہزار کی بجائے 18 سے 25 ہزار،مزدور طبقہ سخت پریشان
تفصیلات کے مطابق سابقہ گورنمنٹ نے چند ماہ قبل کم سے کم تنخواہ 35 ہزار ماہورا کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا تاہم اتنے ماہ گزرنے کے باوجود اس پہ عملدرآمد نہیں ہو رہا
قصور کے ارد گرد مختلف قسم کی فیکٹریاں ابھی تک نئے بھرتی ہونے والے ورکروں اور ہیلپروں کو 18 سے 25 ہزار ماہوار تنخواہ دے رہی ہیں مذید ستم ظریفی یہ کہ مزدوروں کو کئی کئی ماہ تنخواہیں نہیں دی جاتی جس کے باعث مہنگائی کے مارے مزدور فاقوں پہ مجبور ہیں
واضح رہے کہ زیادہ تر انڈسٹری آئی ایس او رجسٹرڈ نہیں اس لئے وہاں انڈسٹری مالکان کی چلتی ہے اور ان فیکٹریوں میں نا تو مزدور کو صحت کی سہولیات میسر ہیں نا ہی بچوں کیلئے تعلیم کی سہولیات
مذید ستم یہ کہ ان فیکٹریوں میں مزدور کو یونین بھی نہیں بنانے دی جاتی جس کے باعث مزدور آج بھی اپنے حق سے محروم ہے
بعض فیکٹریوں میں آٹھ گھنٹے کی بجائے باراں گھنٹے تک کام لیا جاتا ہے اور اوور ٹائم نہیں دیا جاتا اور نا ہی سالانہ بونس
مزدوروں نے موجودہ حکومت سے ایسی انڈسٹری مالکان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے