سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے 26 ویں آئینی ترمیم کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دور اندیش اقدام قرار دیا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کی طرح 26 ویں آئینی ترمیم پاکستانی سیاسی منظر نامے میں ایک انقلابی قدم ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دور اندیشی قابلِ رشک اور قابلِ تعریف ہے، ترمیم کو حقیقت بنانے میں ان کی قیادت اور لگن بہت اہم رہی۔ان کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی محنت اور کوششوں سے ہی ممکن ہوئی، بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کو ایک روشن، زیادہ مساوی مستقبل کی طرف رہنمائی کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اقدام مزید مساوی اور متحد پاکستان کو فروغ دے گا، 26 ویں آئینی ترمیم سے وفاق مزید مضبوط اور متحد ہو گا اور صوبوں کو مساوی نمائندگی ملے گی۔سندھ کے سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم ایک زیادہ جامع اور منصفانہ معاشرے کی تعمیر میں مدد کرے گی، جس سے پوری قوم مستفید ہو گی، جمہوریت مزید مستحکم ہوگی اور تمام شہریوں کے حقوق کی ضمانت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس آئینی ترمیم کا مقصد تمام صوبوں کے لیے بہتر نمائندگی کو یقینی بنانا، جمہوریت اور انصاف کو مضبوط کرنا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کو ایک روشن، زیادہ مساوی مستقبل کی طرف لے جایا ہے، جہاں جمہوری اداروں خصوصاً پارلیمنٹ کو مضبوط کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نظام انصاف میں مساوی نمائندگی سے متعلق دیرینہ مسائل حل ہوجائے گا، جمہوریت مزید مضبوط ہو گی۔
دفاعی نمائش ’آئیڈیاز 2024‘ 19 سے 22 نومبر تک کراچی میں منعقد ہو گی
قائداعظم ٹرافی ، لاہور وائٹس،ڈیرہ مراد جمالی،حیدرآباد،سیالکوٹ اور بہاولپور کی کامیابی
کراچی: غیر ملکیوں کو پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، وزیراعلی کا نوٹس
شہرقائد میں سمندری ہوائیں بحال، موسم آج بھی گرم اور مرطوب
وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت اجلاس، چائنیز شہریوں کی سیکیورٹی کا جائزہ