مقبوضہ بیت المقدس:چھ ماہ میں صہیونی فوج کے ہاتھوں 2600 فلسطینی گرفتار

0
35

رام اللہ:قابض صہیونی فوج کی جانب سے جاری کریک ڈائون میں گذشتہ چھ ماہ کے دوران 2600 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔مرکز برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں‌ کہا گیا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں قابض کے ہاتھوں 2600 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال حراست میں لیے گئے فلسطینیوں‌میں سے 410 بچے، 70 خواتین جن میں معمر اور کم عمر بچیاں بھی شامل ہیں۔ غزہ کی پٹی سے 94 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

قابض صہیونی فوج نے کریک ڈائون کے دوران 4 فلسطینی ارکان پارلیمنٹ اور متعدد دیگر فلسطینیوں کو حراست میں‌ لیا۔انسانی حقوق مرکز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں فلسطینیوں‌ کی شہادتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ اسرائیلی جیلوں میں قید دو فلسطینی 51 سالہ فارس احمد بارود اور 20 سالہ عمر عونی یونس دوران حراست شہید کئے گئے جس کے بعد حراست کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 219 تک پہنچ گئی ہے۔

Leave a reply