مریم نواز کا کرونا ٹیسٹ کروایا جائے،جیل کے باتھ روم میں کیمرے کس نے لگائے؟ وزیر نے بتا دیا

0
35

مریم نواز کا کرونا ٹیسٹ کروایا جائے،جیل کے باتھ روم میں کیمرے کس نے لگائے؟ وزیر نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مریم صفدر کو آج جیل کی تکلیفیں یاد آ گئی ہیں. اڈیالہ،کوٹ لکھپت میں سپرنٹنڈنٹ انکے لگائے ہوئے ہیں ،پھر الزام لگاتی ہیں باتھ روم میں کیمرے لگا دئیے ،اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے خلاف انکوائری شروع کی گئی ہے

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سب رابطے ہورہے ہیں ،کاروبار ہورہے ہیں،فوتگی کی اطلاع حکومت کی ذمے داری ہے ،بیگم صفدر کا فوری طورپر کورونا ٹیسٹ کرایا جائے بیگم صفدر کاکورونا ٹیسٹ آج ہی کیا جائے،مثبت آنے پرانہیں قرنطینہ کیا جائے تاکہ قوم اور انہیں شانتی ملے، اڈیالہ اور کوٹ لکھپت کے سپرنٹنڈنٹ شریف فیملی نے لگا رکھے تھے،

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سوا دو سال بعد مریم کو یاد آیا کہ جیل میں گندا کھانا دیا گیا،شہبازشریف اور حمزہ شہباز خوش ہیں جو ان کے ساتھ رویہ اپنایا جارہاہے،بیگم صفدر ہر روز چھوٹے پروفائل کا بیان دے دیتی ہیں،ڈی آئی جی کو کہا کہ قانون کے مطابق ان کے ساتھ رویہ رکھا جائے،ڈی آئی جی کو کہا کہ حمزہ شہباز اور شہبازشریف سے کوئی غیرانسانی رویہ نہ رکھا جائے،

بیگم صفدرکافی، سینڈوچ اور چائےخود بناتی تھیں،جس سیل میں بیگم صفدر موجود تھیں وہاں کسی مرد کو داخلے کی اجازت نہیں تھی، بیگم صفدر کو جیل کینٹین سےانڈے، ڈبل روٹی،دودھ منگوانے کی مکمل آزادی تھی، بیگم صفدر کو بہترین ٹائلز والے واش روم دیے گئے بیگم صفدر کے سیل کے سامنے لان تھا ،24گھنٹےوہاں جانے کی رسائی تھی، انھیں چولہا دیا ہوا تھا،بیگم صفدر کےسیل میں علیحدہ سےڈپٹی سپرنٹنڈنٹ خاتون اہلکار تعینات تھیں، بیگم صفدرسی کلاس کیٹیگری میں تھیں، انہیں بہترین سیل دیاگیا

محترمہ بیگم صفدر کی فیملی سب سے ترقی یافتہ شہرلندن میں مقیم ہے،لندن سے روزانہ کی بنیاد پر شریف فیملی کا یہاں رابطہ ہوتاہے اور اطلاع حکومت نے دینی ہے ،پشاور میں جلسے کے دوران بیگم صفدر نے بہت بڑی سیاست کی،میں ہر ماہ بتاؤں گا کہ میری وزارت کیا کام کر رہی ہے، گزشتہ روز ہی اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے خلاف انکوائری شروع کی گئی ہے ،حکومت جو سہولیات شریف فیملی کو فراہم کر رہی ہے اس کا مقصد این ار او نہیں ہوتا ہے

Leave a reply