26 ویں آئینی ترمیم ، یَوم تشکُّر کے طور پر کراچی میں پُر امن ریلی

islamabad

پاکستان یکجہتی کونسل کی جناب سے 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے ساتھ یکجہتی کے لئے یَوم تشکُّر کے طور پر کراچی میں پُر امن ریلی نکالی

شرکاء نے 26 ویں آئینی ترمیم کے منظور ہونے پر قوم کو مبارکباد دی ۔شرکا کا کہنا تھا کہ اس آئینی ترمیم نے عوام کے منتخب نمائندوں کو جبراً گھر بھیجنے کی ریت کو مکمل دفن کر دیا ۔آئینی ترمیم میں چیف جسٹس کی تقرری کے لئے اہلیت اور ، قابلیت کو معیار بنانےپر سراہا گیا ۔شرکاء نے سودی نظام کے خاتمے پر حکومت سے تشکُّر کا اظہار بھی کیا ۔ سپریم کورٹ کے سب سے قابل جج جناب یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس بننے پر انہیں مبارکباد پیش کی ۔شرکاء نے چیف جسٹس جناب یحییٰ آفریدی کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔اس ریلی کا مقصد ان ترامیم کا خیر مقدم اور چیف جسٹس جناب یحییٰ آفریدی کو اپنے نئے عہدے پر مبارکباد اور ان سے اظہارِ یکجہتی تھا ۔

واضح رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم منظور ہو چکی ہے جس کے بعد سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس تقرری ہو چکی ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے وقت پی ٹی آئی نے بائیکاٹ کیا تھا تاہم دیگر سب سیاسی جماعتوں نے ترمیم کی منظوری کے حق میں ووٹ دیے تھے

غیر ملکی کوچز لگانے کافائدہ کیا ہے؟سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کی باغی ٹی وی سے گفتگو

فخر زمان کو بابر کے حق میں بولنا پڑا مہنگا،بابر اعظم فخر کونکالے جانے پر خاموش کیوں؟

نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔محسن نقوی

جیت کا سارا کریڈٹ پاکستانی عوام کو ملنا چاہیے۔شان مسعود

Comments are closed.