27 اپریل تاریخ کے آئینے میں
27 اپریل تاریخ کے آئینے میں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1124ء ڈیوڈ اول اسکاٹ لینڈ کا بادشاہ بن گیا۔
1296ء – جنگ ڈنبار میں انگلستان نے اسکاٹس کو ہرا دیا۔
1526ء مغل حکمران بابر دہلی کے سلطان کو شکست دے کر نئے بادشاہ بنے۔
1662ء ہالینڈ اور فرانس نے فوجی معاہدے پر دستخط کئے۔
1878ء کلکتہ یونیورسٹی نے خواتین کو یونیورسٹی کی تعلیم کے شعبہ میں اہلیت کے لئے پہلی منظوری دی۔
1908ء لندن میں گرمیوں کے چوتھے اولمپک کھیلوں کا آغاز ہوا۔
1909ء خلیفہ عبدالحامد دوم کو تخت سے ہٹا دیا گیا اور ان کے بھائی محمد پنجم خلیفہ بنے۔
1941 دوسری جنگ عظیم کے دوران ڈوئچ (جرمن) فوجیں ایتھنس (یونان) میں داخل ہو گئیں۔
1942ء امریکہ کے اوکلاہوما صوبے میں طوفان کی وجہ سے 100 افراد مارے گئے۔
1960ء نیشنل ڈیفنس کالج نئی دہلی میں قائم کیا گیا۔
1961ء امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے گاما کرنوں کے مطالعہ کے لئے ’ایکسپلورر 11‘ اجرام فلکی کے مدار میں بھیجا۔
1961ء سیرا لیون نے برطانیہ سے آزادی کا اعلان کیا۔
1963ء کیوبا کے اس وقت کے وزیر اعظم فیڈل کاسترو روس کے دورے کے دوران دارالحکومت ماسکو پہنچے۔
27 اپریل 1969ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ڈھاکا کے نئے ریلوے اسٹیشن کی پہلی سالگرہ کے موقع پر 15 پیسے مالیت کا ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنر فضل کریم نے تیار کیا تھا۔
1974ء امریکی سابق صدر رچرڈ نکسن کے مواخذے کے لیے واشنگٹن میں دس ہزار افراد نے مارچ کیا۔
1984ء صدرجنرل ضیاء الحق نے احمدیوں پر اسلامی نام و علامات کے استعمال پر پابندی لگا دی۔
1994ء سپر جمبو جیٹ ایئر بس تیس سو اسی نے فرانس سے پہلی پرواز کی۔
2008ء – حامد کرزئی پر طالبان کا حملہ، رکن پالیمنٹ اور 3 حملہ آوروں سمیت 6 جاں بحق، افغان صدر بال بال بچ گئے۔
2011ء امریکہ کے صدر براک اوباما نے اپنی پیدائش کے تعلق سے ہوئے تنازعہ کے بعد عوامی طور پر پیدائشی سرٹیفکیٹ کی ایک کاپی جاری کی۔
2012ء یوکرین کے دنپروپیترووسک میں چار دھماکوں میں 27؍ افراد مارے گئے۔
2014ء۔۔وزیرستان میں بم حملہ میں 3 فوجی شہید۔پشاور ائیرپورٹ پہ راکٹوں سے حملہ۔
2017ء۔۔مری میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے بھارتی تاجر سجن جندال کی ویزہ شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مری آمد۔مریم نواز شریف کی تصدیق جب کہ ترجمان دفتر خارجہ کا لاعلمی کا اظہار۔
تعطیلات و تہوار :
1960ء مغربی افریقہ کے ملک ٹوگو نے فرانس سے آزادی حاصل کی۔
1961ء سیرالیون نے برطانیہ سے آزادی حاصل کر لی۔
1978ء افغانستان کا قومی دن
1992ء یوگو سلاویہ، سربیا اور مونٹی نیگرو پر مشتمل وفاقی جمہوریہ یوگو سلاویہ وجود میں آئی۔
گرافک ڈیزائن کا عالمی دن
جنوبی افریقہ کی آزادی کادن